عمران خان وزیر اعظم بنیں گے یا نہیں؟طلاق کیلئے کتنے پیسے لئے؟تھپڑ مارا یا نہیں؟ریحام خان بہت کچھ سامنے لے آئیں

23  اپریل‬‮  2017

لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے چیرمین کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم نہیں بن سکتے کوئی ’’مدد ‘‘آجائے تو کچھ کہانہیں جاسکتا ‘ جہانگیر خان ترین اور عمران خان کی بند کمرے میں ہونیوالی تمام ’’باتیں ‘‘خود سنیں ‘میں نے عمران خان سے ان باتوں بارے پوچھا تو ’’مکر ‘‘گئے ‘شادی سے پہلے عمران خان سے کبھی ملاقات ہوئی اور نہ ہی کنٹینر میں گئی ‘ عمران خان کے معاملات پر کسی

معاہدہ کے تحت خاموش نہیں ‘میں نے عمران خان سے تو حق مہر کا بھی ایک روپیہ بھی نہیں لیا‘کبھی عمران خان سمیت کسی مرد یا خاتون کو تھپڑ نہیں مارا ‘(ن) لیگ ‘ پیپلزپارٹی اور تحر یک انصاف میں جمہو ریت نہیں۔ اپنے ایک انٹر ویو میں تحر یک انصاف کے چیرمین کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا میں نے کانوں کو ہاتھ لگا لیا ہے اب تیسری شادی نہیں کروں گی مجھے شادی کیلئے جتنی پیشکش آئیں وہ میں نے شادی کر لیں اب مزید شادیاں نہیں کروں گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کپڑے خود کر نے کے ساتھ ساتھ انکے لیے بازارخود کپڑے سلاتے رہی ہوں مجھے شادی کا اعلان کر نے سے پہلے تمام تیاریوں کیلئے عمران خان نے صرف دو دن کا وقت دیا جسکی وجہ سے شادی کے ملبوسات میں مشکل پیش آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات شک ہے کہ میرے بارے میں جہا نگیر خان تر ین اور عمران خان نے بند کمرے میں جو باتیں کیں وہ میں نے خود سن لیں اسکے بعد جب میں نے عمران خان سے ان ’’باتوں ‘‘کے بارے میں پوچھا تو عمران خان مکر گئے اور عمران خان نے کہا ایسا کچھ نہیں مگر میں تمام باتیں اپنے کانوں سے سن چکی تھی ۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ نے شادی کے بعد خاموش رہنے کیلئے عمران خان کے دوست سے کتنے پیسے لیے ؟توا سکے جواب میں ریحام خان نے ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں کیونکہ میں نے تو عمران خان سے تو حق مہر کا بھی ایک روپیہ بھی نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے بارے مشہور بہت ہوا ہے مگر جہانگیر خان ترین‘ عبد العلیم خان‘فیصل وڈا سے پیسے لینے یا فلیٹ پیسے لینے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں میں نے اپنی فلم کیلئے بھی کسی سے کوئی پیسہ یا انوسٹمنٹ نہیں لی ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…