پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کو اس اہم شہر میں چھپا رکھا ہے امریکہ پاگل ہو گیا، پاکستان پر سنگین الزام عائد کر دیا

22  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایمن الظواہری کراچی میں موجود ہیں، پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے چھپا رکھا ہے۔ سابق سی آئی اے افسر کی ہرزہ سرائی۔امریکی اخبار ’’نیوز ویک‘‘کے مطابق امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق افسر بروس رائیڈل جو کہ جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کیلئے امریکہ کے 4سابق

صدور کے مشیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیںنے بغیر ٹھوس ثبوت کے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے کمپائونڈ سے ملنے والا مواد اس بات کا اشارہ کرتا ہے کہ القاعدہ کے مصری سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری کو آئی ایس آئی نے کراچی میں چھپا رکھا ہے۔ بروس رائیڈل کا ماننا ہے کہ کراچی ایمن الزواہری کو چھپانے کیلئے لاجیکل جگہ ہو سکتی ہے جہاں وہ یہ سمجھ کر اطمینان محسوس کر سکتا ہے کہ امریکی فوجی یہاں نہ تو پہنچ سکتے ہیں اور نہ ہی اسے پکڑ سکتے ہیں۔سابق سی آئی اے افسر کے مطابق اگر اسامہ بن لادن ایبٹ آباد کے بجائے افغان سرحد کے کسی قریبی علاقے میں ہوتے تو ان کو گرفتار کرنے کا جذبہ زیادہ غالب ہوتا اور اگر وہ کراچی شہر میں کہیں روپوش ہوتے تو پھر امریکی فوجیوں کا ان تک پہنچنا تقریباََ ناممکن ہو جاتا کیونکہ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں بھاری تعداد میں پولیس نفری شہر میں موجود اور پاکستانی نیول اور فوجی اڈے بھی کراچی شہر میں موجود تھے جو کہ کسی بھی امریکی کارروائی کی صورت میں فوری طور پر امریکی فوجیوں کے سامنے حائل ہوسکتے تھے۔ جہاں بھاری تعداد میں پولیس نفری موجود اور پاکستانی نیول اور فوجی اڈے بھی شہر میں موجود تھے جو کہ کسی بھی امریکی کارروائی کی صورت میں فوری طور پر امریکی فوجیوں کے سامنے حائل ہوسکتے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…