آصف زرداری کوپرویز مشرف کے بارے میں بڑادعویٰ مہنگا پڑ گیا

21  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی ) پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اورسابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے جنرل (ر) پرویز مشرف کو گھر بھجوانے کے دعوے پر دل جلوں نے سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کی سابق حکومت کی طرف سے سابق فوجی صدر کو ریڈ کارپٹ پروٹوکول کے ذریعے ایوان صدر سے رخصت کرنے کی کہانی سنادی، تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کر نے کاسلسلہ شروع ہوگیا ، سوشل میڈیا پر مختلف پیغامات درج

کئے جارہے ہیں کہ سابق فوجی صدر کی والہانہ رخصتی پیپلز پارٹی کا پیچھا کرتی رہے گی اسی طرح ایک دل جلے تو لکھ دیا ،،ہائے او ظالم اے کہہ اکھ دیتا،، یاد رہے کہ جمعہ کو آصف علی زرداری نے دعوٰی کیا ہے کہ سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو انہوں نے گھر بھجوایا تھا اور اسی طرح وہ وزیر اعظم نواز شریف کو گھر بھجوائیں گے دل جلوں نے آصف علی زرداری کی اس خوش فہمی پر سوشل میڈیا پر ان پر کڑی تنقید کے پیغامات جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ان پیغامات میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے تو سابق فوجی صدر کو ریڈ کارپٹ پروٹوکول کے ذریعے ایوان صدر سے رخصت کیا پیپلز پارٹی کسی فوجی صدر کو اتنے پرتپاک طریقے سے رخصت کرنے کے حوالے سے اپنے اس اقدام سے کبھی پیچھا نہیں چھڑا سکے گی اور سابق فوجی صدر کی والہانہ رخصتی پیپلز پارٹی کا پیچھا کرتی رہے گی دل جلوں نے ریڈ کارپٹ پروٹوکول کے ذریعے پرویز مشرف کی رخصتی کی تصاویر بھی جاری کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے لیے پیغام درج کیا ہے کہ آئینہ ان کو دکھایا تو بُرا مان گئے پڑھتا جا شرماتا جا سوشل میڈیا پر آصف علی زرداری پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے ایک دل جلے نے تو یہ بھی پیغام لکھا ہے کہ شاید آصف علی زرداری نے نواز شریف کو اپنی مدت پوری کرنے پر اسی طرح پرتپاک طریقے سے رخصت کرنے کا خاموش پیغام دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…