پاناماکیس کے فیصلے کے بعد ن لیگ نے عمران خان کوبڑی پیشکش کردی

20  اپریل‬‮  2017

لاہور(این این آئی ) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی اموررانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ پانامہ کے حوالے سے عدالت عظمیٰ کا فیصلہ عظیم ہے۔ اس سے جمہوریت مستحکم ہوگی۔ آج سپریم کورٹ سے شیخ رشید ، عمران خاں کی دھرنا اور لاک ڈاؤن سیاست کا جنازہ نکلا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو ور پانامہ فیصلہ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔ رانا ثنا ء اللہ خاں نے کہا کہ ملکی موجود ہ قیادت پر الزام تراشی

کا باب آج دفن ہوگیا ۔ انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے آج سے 8 ماہ قبل سپریم کورٹ سے استدعا کی تھی کہ بے بنیاد الزامات پر مبنی پانامہ ایشو کی انکوائری کے لیے کمیشن تشکیل دے دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے وزیر اعظم پر گھٹیا الزامات لگائے انھیں ڈوب مرنا چاہیے اور اگر وہ ایسا نہ کر سکیں تو 2018میں انتخابات میں ہار کی صورت میں عوامی سزا کا انتظار کریں۔ انہوں نے نے کہا کہ ہمارے سیا سی مخالفین کی منفی سیاست کا جنازہ بیلٹ باکس کے ذریعے نکلے گا۔وزیر قانون نے کہا کہ عمران خان کو اب سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے اور جمہوریت کو آگے بڑھنے دینا چاہیے ۔ رانا ثنا ء اللہ خاں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رائے قبل از وقت انتخابات کے حق میں نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بر وقت مکمل کر لیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کرنے والوں کے خلاف فیصلہ دیا ہے ، عمران خان کی سیاسی تربیت پوری نہیں ہوئی اگر انہیں کسی سیاسی تربیت کی ضرورت ہے تو میں ان کی سیاسی تربیت کرنے کو تیار ہوں ۔انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کرنے والوں کے خلاف فیصلہ دیا ہے ، عمران خان کی سیاسی تربیت پوری نہیں ہوئی اگر انہیں کسی سیاسی تربیت کی ضرورت ہے تو میں ان کی سیاسی تربیت کرنے کو تیار ہوں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…