سپریم کورٹ کے پانچ ججزنے کیاثابت کیا،2ججزنے کون ساسرٹیفکیٹ جاری کیا؟سابق چیف جسٹس نے پاناماکیس کی حقیقت سب کوبتادی

20  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(آن لائن) سابق چیف جسٹس ،جسٹس (ر)افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ پانچوں ججز نے ثابت کر دیا کہ نواز شریف ایماندار نہیں2ججز کا بڑا فیصلہ نا اہلی کا سرٹفیکیٹ مل گیا اتنے شواہد کے بعد جے آئی ٹی بنانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ جے آئی ٹی کا مقصد تفصیلی تحقیقات کرنا ہے حکمران جماعت کس چیز کی مٹھائی بانٹ رہی ہے۔ وزیراعظم بطور ملزم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گا۔ جے آئی ٹی وزیراعظم کے ہوتے آزادانہ کام

نہیں کر سکتی۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں افتخار چوہدری نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے میں بنچ کے پانچوں ججز نے ثابت کر دیا کہ نواز شریف ایماندار نہیں رہے۔ عدالت نے کہا کہ نواز شریف اس قابل نہیں کہ وہ ممبر اسمبلی رہ سکیں ۔ نواز شریف کے خلاف 2ججز کا بڑا فیصلہ آیا ہے۔ اس میں وزیراعظم کو ن ااہلی کا سرٹفیکیٹ مل گیا ہے انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے میں اہم یہ ہے کہ ہر جج نے ایک الگ نوٹ لکھا ہے نواز شریف کے خلاف فیصلہ 3ججز کا ہے نواز شریف اب نا اہل ہو گئے۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ نواز شریف کی پیش کردہ معاہدے کی کاپی بوگس ہے۔ حسین نواز کے انٹرویو کو متنازع قرار دیا گیا لندن کی جائیداد کی خیرداری کی باتوں میں ابہام ہے۔ اتنے بڑے ثبوت ہونے کے بعد جے آئی ٹی بنانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ فیصلے میں لکھا ہے کہ انہوں نے غلط بیانی کی اور جھوٹ بولا معاملے کو جے آئی ٹی میں بھیجنے کا مقصد تفصیلی تحقیقات کرنا ہے۔ فیصلے کے بعد حکمران جماعت مٹھائی کس چیز کی بانٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے تقریر میں قطری شہزادے کے خط کا زکر نہیں کیا اور شہزادے کے خط کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ متعلقہ ریکارڈ عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ نواز شریف نے جھوٹ بولا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی ہمیشہ ملزم کے لئے بنتی ہے۔ نواز شریف کی معاشی دہشتگردی کی انکوائری ہو گی ۔

نیب کے چیئر مین پر سپریم کورٹ کو اعتماد نہیں کوئی سینئر افسر جے آئی ٹی میں شامل ہو گا۔ جے آئی ٹی کا سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ہو گا وہ کیا کرے گا۔ وزیراعظم جے آئی ٹی کے سامنے بطور ملزم کھڑ اہو گا وزیراعظم کے ہوتے ہوئے جے آئی ٹی آزادانہ کام نہیں کر سکتی

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…