(ن) یا قانون میں سے کسی ایک کا تابوت نکلے گا آرمی چیف نے عمران خان کوکیایقین دہانی کرائی ،شیخ رشیدکاتہلکہ خیزانکشاف

19  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ آج سپریم کورٹ سے(ن) یا قانون میں سے کسی ایک کا تابوت نکلے گا ، 490 کے تحت پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ تمام ادارے لاگو کرائیں گے چاہے وہ نوازشریف کے حق میں ہو یا پھر ان کیخلاف آئے ، سپریم کورٹ کے پانچ ججز 20کروڑ عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے انصاف پر مبنی فیصلہ دینگے جو بھی فیصلہ عدالت عظمیٰ کا آیا اسے

تسلیم کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے اگر لال حویلی میں جوڈو کراٹے کھیلنے کی کوشش کی گئی تو پھر بغداد کے شعلے جنم لیں گے، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ الیکشن فری اینڈ فیئر کرائیں گے، آصف زرداری نے بھی تسلیم کیا ہے نواز حکومت اب نہیں چل سکتی اس کا انجن بدبو دے رہا ہے رنگ پسٹم بیٹھ چکے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمارے چہروں پر اللہ کا نور ہے لیکن مخالفین کے چہروں پر پانامہ کیس کی وجہ سے پریشانی ہے جس کا مطلب ہے کہ انصاف پر مبنی فیصلہ آنیوالا ہے اور اب بہت جلد گولی اندر اور چوہا باہر ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس کا فیصلہ پاکستان کی بہتری کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو تسلیم کرنا پڑے گا اور کوئی بھی اس حوالے سے ضد نہیں کرے گا کیونکہ سپریم کورٹ کے پانچ عزت مآب ججز جو بھی فیصلہ دینگے وہ انصاف پر مبنی ہو گا کیونکہ اب جسٹس سجاد کا دور نہیں رہا ،490کے تحت سپریم کورٹ کے فیصلے کو لاگو کرنا تمام اداروں کا فرض ہے چاہے یہ فیصلہ نوازشریف کے حق میں یا مخالف ہو۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے پانچ ججز 20کروڑ عوام کی ترجمانی کررہے ہیں اب (ن) یا قانون میں سے کسی ایک کا تابوت نکلے گا کیونکہ میرے جیسے لوگوں نے کبھی کیس نہیں لڑا اس کے باوجود ہم نے بھی 372سوال

سپریم کورٹ میں پوچھے تاہم ایک کا جواب بھی حکومتی وکلاء کی جانب سے نہیں دیا گیا ۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہاکہ پانامہ کیس کا ری ایکشن لال حویلی میں جوڈو کراٹے کے طورپر آیا تو پھر بغداد کے شعلے جنم لیں گے ۔شیخ رشید نے قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 2017ء میں جو بھی ’’کٹی کٹا‘‘ نکلنا ہے نکلے گا اور معاملہ اب 2018ء تک نہیں جائے گا کیونکہ شریف برادران نے جتنی خیراتیں بانٹنی تھیں بانٹ لیں لیکن بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے ان کے سیاسی چورن کو تباہ کردیا ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے بچوں کی ناک بہتی رہتی ہے لیکن باریاں لینے والے سیاستدانوں کے بچے اربوں روپے کے فلیٹس لندن جیسی مہنگی جگہ پر خرید لیتے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ اگر پانامہ کیس کا فیصلہ ہمارے مخالف ہوا تو ہم قانون اور دائرہ میں رہ کر عوام کی فلاح وبہبود کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے اور ایسے نااہل اور کرپٹ سیاستدانوں کو نہیں چھوڑیں گے اور ان کا پیچھے جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری نے بھی 10مرتبہ اعتراف کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اب نہیں چل سکتی اور اس کا انجن بدبو دے رہا ہے اور رنگ پسٹم بیٹھ گئے ہیں ۔شیخ رشید نے کہاکہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر الیکشن ہوئے تو وہ صاف وشفاف ہوں گے پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج کے اہلکار تعینات ہوں گے تاکہ

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…