پانامہ لیکس فیصلے کا شدت سے انتظار ہے،آصف زرداری کے رددعمل نے نوازحکومت کوبڑاجھٹکادیدیا

19  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس فیصلے کا شدت سے انتظار ہے فیصلے پر احتجاج کسی کیلئے بھی اچھا نہیں ہوگا حکمران شہنشاہ بن کر پارلیمنٹ کو چلا رہے ہیں اور جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں نااہل حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔ بجلی نہ آنے پر بڑھکیں مارنے والے شریف برادران آج سوچ سمجھ کر باتیں کریں حکمرانوں نے تیل سستا ہونے کے باوجود بجلی سستی

نہیں کی آج کسان کے پاس پانی ہے نہ بجلی۔ بدھ کے روز نی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو فیصلے ماننے کی عادت نہیں ہے پتہ نہیں پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد کیا کریں گے۔ نواز شریف کے خلاف فیصلہ آیا تو اسے مان لینا ہی بہتر ہوگا انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کی سوشل میڈیا پر بڑی کمنٹری ہوئی ہے ہم بھی اس کیس کے فیصلے کا بڑی شدت سے انتظار کررہے ہیں حکمران نااہل ہیں ان سے چھٹکارا حاصل کرنے میں ہی بہتری ہے حکومت کے خاتمے تک ہم احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نواز شریف سے بہتر منیجمنٹ کر سکتے ہیں ۔ نواز شریف سوچھ سمجھ کر بات کریں ہمارے دور میں بجلی کے کئی منصوبوں پر دستخط ہوئے‘ بے نظیر دور میں پی پی نے بجلی کے کتنے ہی منصوبوں پر دستخط ہوئے‘ ہمارے دور میں بجلی کے اشتہار چلتے تھے بجلی آئی ہے انہوں نے کہا کہ حکمران شہنشاہ بن کر حکومت چلا رہے ہیں اور جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں‘ نواز شری حکومت تیل سستا ہونے کے باوجود بجلی سستی نہیں کررہی۔ ہمارے دور میں بجلی نہ آن یپر بڑھکیں مارنے والے شریف برادران بتائیں اب بجلی کیوں نہیں آرہی آج ملک میں بجلی ہے نہ پانی ہے شریف برادران سوچ سمجھ کر بات کریں انہوں نے کہا کہ سندھ کا صرف ایک پاور پلانٹ چلنے سے تین گھنٹے لوڈ شیڈنگ کم ہوسکتی ہے ‘ بہتر واٹر منیجمٹ نہ ہونے سے پانی کا بہران پیدا ہورہا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…