سندھ رینجرز کوئی سیکیورٹی کمپنی نہیں, ،چوہدری نثارکاپارہ ہائی ،سندھ حکومت کوکھری کھری سنادیں 

19  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ رینجرز کی کارکردگی اور قربانیوں کو ہر تین مہینے بعد غیر ضروری طور پر متنازعہ بنا دیا جاتا ہے،رینجرز کراچی میں اپنی ذمہ داریاں تبھی پوری کر سکتے ہیں جب انہیں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت اختیارات دینے میں لیت و لعل سے کام نہ لیا جائے،صوبائی حکومت نے مفادِ عامہ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری

نہ کیا تو وفاقی حکومت متبادل آئینی و قانونی آپشنز پر غور کرے گی ۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ رینجرز کی کارکردگی اور انکی قربانیوں کو ہر تین مہینے بعد غیر ضروری طور پر متنازعہ بنا دیا جاتا ہے۔رینجرز کراچی کے اندر اپنی ذمہ داریاں تبھی پوری کر سکتے ہیں جب انہیں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت اختیارات دینے میں لیت و لعل سے کام نہ لیا جائے، حکومت سندھ کا انہیں محدود اختیارات دینے کا عندیہ خلاف قانون اور خلاف ضابطہ ہے کیونکہ کسی بھی قانون کو انتظامی آرڈر کے ذریعے محدود نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی مضحکہ خیز ہے کہ سندھ کی صوبائی حکومت رینجرز کو اپنے گارڈز کے طور پر تو استعمال کرنا چاہتی ہے مگر کراچی کے عوام کے تحفظ کے لئے متعلقہ قانون کے تحت انہیں اختیارات دینے کے لئے تیار نہیں۔ سندھ رینجرز کوئی سیکیورٹی کمپنی نہیں کہ انکو وی آئی پیز کی سیکورٹی پر لگا دیا جائے۔انہوں نے نے کہا کہ یہ عذر بھی بلا جواز اور غیر منطقی ہے کہ حکومت سندھ رینجرز کو اسی طرز پر اختیارات دینا چاہتی ہے جس طرح حکومتِ پنجاب نے دیے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ صوبہ پنجاب میں بھی رینجر ز کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997کی دفعات کے تحت اختیارات دیے گئے ہیں اور انہیں حکومتِ پنجاب یا وفاقی حکومت نے محدود نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور سندھ کے عوام رینجرز کی کارکردگی پر نہ صرف مطمئن ہیں بلکہ ان پر اعتماد کرتے ہیں اور یہ بات انتہائی حیران کن ہی نہیں بلکہ باعث تشویش بھی ہے کہ صوبائی حکومت اپنے مخصوص سیاسی مقاصد کی خاطر کراچی کے عوام کی سیکیورٹی کو کمپرومائز کرتی ہے۔ ایک طرف تو وہ خود اپنے لئے رینجرز کی سیکیورٹی چاہتے ہیں لیکن دوسری طرف عوام کو بے یار و مددگار چھوڑنے پر مضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت نے مفادِ عامہ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری نہ کیا تو وفاقی حکومت متبادل آئینی و قانونی آپشنز پر غور کرے گی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…