انورمجید کو کیا سپلائی کرتاہوں؟پاکستان اور طالبان کے درمیان کون کھڑاہے؟راحیل شریف کی سربراہی،عرفان مروت کی واپسی،آصف زرداری کا تہلکہ خیزانٹرویو،حیرت انگیزانکشافات

18  اپریل‬‮  2017

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ وسابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب کی سیاست ختم ہو گئی ہے، وہ اب الیکشن نہیں جیتیں گے ، ملک میں ابھی بھی 18,18گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ، سندھ کی قیمت پر پنجاب کو گیس کی فراہمی ہمیں قبول نہیں ہے ، حکومت سندھ کی گیس چھین کو اپنوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہے ، انورمجید اور اومنی گروپ کے ساتھ میرا کوئی لینا دینا نہیں سوائے

اس کے کہ اومنی گروپ کی ملز کو گنا سپلائی کرتا ہوں ، رینجرز کا معاملہ کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر طے ہوگا، پاکستان اور طالبان کے درمیان فوج کھڑی ہے ، راحیل شریف کی فوجی اتحاد کی سربراہی مثبت ثابت ہوگی ، عرفان اللہ مروت کو دوبارہ پیپلزپارٹی میں لانا چاہوں گا ، میرے دوستوں کو کسی فیڈرل ایجنسی نے اٹھایا ہے ۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب جہاں بھی جا کر تقریریں کرتے ہیں اور سکہ جمانے کی کوشش کرتے ہیں وہاں کے مسلم لیگی عہدیدار انہیں چھوڑ کر مجھے جوائن کر رہے ہیں ۔ سندھ میں میاں نوازشریف گئے تو وہاں کے مسلم لیگ صدر پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ، میں سمجھتا ہوں کہ ان کی سیاست ختم ہو گئی ہے وہ اب انتخاب نہیں جیت سکیں گے ۔ شریک چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ کراچی میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ صوبائی حکومت دیکھ رہی ہے ، رینجرز اختیارات کا معاملہ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر ہی طے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں ہمیں انتخابی مہم بھی چلانے کی اجازت نہیں تھی اس بات انتخابات میں بلاول اور میں لیڈ کر رہے ہیں ہر جگہ پر لوگ ہمارا والہانہ استقبال کر رہے ہیں ، اس بات انشاء اللہ نتائج مختلف ہوں گے اور پیپلزپارتی اچھے نتائج دکھائے گی ۔ آصف زرداری نے کہا کہ ہم جلسوں کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں،24تاریخ کو مردان میں جلسہ

کروں گا، میں تو وزیراعظم نہیں بن سکتا ، پارٹی فیصلہ کرے گی کہ کس نے وزیراعظم بننا ہے اور کون صدر ہوگا ، سی پیک منصوبے پر میں نے دستخط کئے تھے جس پر اب موجودہ حکومت اپنی کارکردگی دکھا رہی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ عرفان اللہ مروت پر پرانے الزامات غلط لگے تھے اب بھی چاہوں گا کہ وہ پی پی میں آئیں ، مریم بی بی ہماری بیٹیوں کی طرح ہیں انہیں بھی سیاست میں خوش آمدید کہوں گا ۔ آصف زرداری نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ میاں صاحب کے خلاف آئے گا کیونکہ وہ بہت طاقتور آدمی ہے ، پہلے بھی سپریم کورٹ کو بھگا چکا ہے اب کورٹ میاں صاحب سے خوفزدہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پارلیمنٹ میں اکثریت ہے اگر پانامہ کیس کا فیصلہ نوازشریف کے خلاف آیا تووہ کسی اورکووزیراعظم بنائیں گے۔آصف زرداری نے کہا کہ انتخابات اپنے وقت پرہوں گے اور ہم پیپلزپارٹی کی حکومت بناکردکھائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنرل(ر)راحیل کے دورمیں صحت کی خرابی اورسیاسی اقدام کی وجہ سے ملک سے باہرگیا تھا ، ہم 4سال سے رو رہے ہیں کہ ملک میں وزیرخارجہ نہیں مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی ۔ پی ٹی آئی سے متعلق سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ پاکستان کا مستقبل تحریک انصاف کے ہاتھ میں آئے گا ، اگر پاکستان کا مستقبل تحریک انصاف کے ہاتھ میں آتا ہے تو محفوظ نہیں ہوگا کیونکہ ان میں سیاسی سوج بوجھ کی بہت کمی ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…