بھارت نے پاکستانی ریٹائرڈ کرنل کے بارے میں آگاہ کردیا، کل بھوشن یادیو کی سزا کے خلاف اقدام کا اعلان

14  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی)بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والا نے کہا ہے کہ کل بھوشن یادیو کی سزا کے خلاف اپیل کریں گے ‘ کل بھوشن یادیو کے خلاف چارج شیٹ کی مصدقہ کاپی مانگی ہے ‘ کل بھوشن کے فیصلے کی تفصیلات مانگی ہیں ‘ پاکستانی ریٹائرڈ کرنل سے متعلق معلومات نہیں ۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا نے کہا کہ پاکستانی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

ہوئی ہے۔ کل بھوشن یادیو کی سزا کے خلاف اپیل کریں گے۔ کل بھوشن کے معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ کل بھوشن کے لئے قونصلر رسائی پر بھی بات کی۔ کل بھوشن کے فیصلے کی تفصیلات مانگی ہیں۔ ہم نے 13 بار قونصلر کی رسائی مانگی تھی۔ قونصلر کی رسائی کا آج تک جواب نہیں دیا گیا۔ بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ کل بھوشن یادیو بھارت کا شہری ہے ۔ بتایا جائے کل بھوشن کے خلاف چارج شیٹ کیا ہے۔ پاکستانی ریٹائرڈ کرنل سے متعلق معلومات نہیں ۔ واضح رہے کہ قبل ازیں پاکستان نے بھارت سے کلبھوشن اور کرنل (ر) حبیب کا معاملہ اٹھا دیا ‘ بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے بھارتی وزراء کے حالیہ بیانات پر وضاحت طلب کر لی گئی ۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جہاں انہوں نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو اور کرنل (ر) حبیب کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں بھارتی ہائی کمشنر سے بھارتی وزراء کے حالیہ بیانات پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔ جہاں انہوں نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو اور کرنل (ر) حبیب کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں بھارتی ہائی کمشنر سے بھارتی وزراء کے حالیہ بیانات پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…