بھارتی ایجنٹ کلبھوشن سے میرےرابطے تھے ،کون کون سی سیاسی شخصیات نےمیر ی کس معاملے میں مددکی ؟لیاری کے ڈان نے دوران حراست سب کاکچا چٹھاکھول کے رکھ دیا

13  اپریل‬‮  2017

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) لیاری گینگ وار کےڈان عزیر بلوچ مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان میں بتا چکا ہے کہ اس کے کلبھوشن اور ایرانی خفیہ ایجنسی سے رابطے تھے۔ عزیر بلوچ نے گرفتاری کے بعد 24اپریل 2016ء کو مجسٹریٹ کے سامنے دفعہ 164کے تحت اعترافی بیان قلمبند کرایا تھا۔ بیان میں ملزم نے اہم شخصیات سے تعلق، غیرملکی ایجنسیوں سے رابطوں اور مختلف محکموں سے کروڑوں روپے بھتے کی

وصولی کا بھی اعتراف کیا۔دی نیوزمیں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق لیارگینگ وارکے ڈان عزیر بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ صرف فشریز سے 20 لاکھ روپے ماہانہ بھتہ ملتا تھا، سعید بلوچ اور نثار مورائی کو میری سفارش پر فشریز میں لگایا گیا،جرائم پیشہ سرگرمیوں میں مدد دینے کے لیے مرضی کے ایس ایچ اوز لگوائے، ذوا لفقا ر مرزا، قادر پٹیل اور یوسف بلوچ کے ذریعے ایس ایچ او لگوائے۔ اس کا کہنا تھا کہ حاجی ناصر کو ایرانی خفیہ ایجنسی کے نمائندے کے طور پر جانتا تھا، جس نے ایران میں ایرانی خفیہ ایجنسی کے افسر سے ملاقات کرائی۔ عزیر بلوچ نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے ایرانی انٹیلی جنس افسر کو کراچی میں آرمڈ فورسز ،کور کمانڈر، اسٹیشن کمانڈر، نیول کمانڈر کراچی سے متعلق معلومات دیں۔ عزیر بلوچ نے بیان میں اپنی اور اہل خانہ کی جان کو شدید خطرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ آصف زرداری سمیت سیاسی لوگوں سے جان کا خطرہ ہے۔ادھرپاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہاہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں بھارتی مداخلت سے عالمی برادری کو بھی آگاہ کیا جاچکا ہے جبکہ اس معاملے کو دوست ممالک سمیت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سامنے بھی اٹھایا گیا۔ بھارتی وزرا کے حالیہ بیانات بوکھلاہٹ میں دیئے گئے یہ کلبھوشن یادیو کو انجام تک پہنچانے کا رد عمل ہے ۔ بھارتی رد عمل پر وزیردفاع خواجہ آصف کا بھی بیان آچکا ہےان کے پارلیمنٹ کا بیان بھارت پر پاکستانی مؤقف واضح ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…