میرے دوستوں کو کس نے اغواء کیا؟آصف زرداری نے براہ راست نام لے لیا،چوہدری نثار سے استعفیٰ مانگ لیا

11  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد ( آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کا فیصلہ درست ہے مکمل حمایت کرتے ہیں ، میرے دوستوں کے اغواء میں وفاقی حکومت کا ہاتھ ہے ، چوہدری نثار بے بس ہیں تو عہدہ چھوڑ دیں ۔ وہ نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کا فیصلہ درست ہے ۔ کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں تباہی

پھیلاہی اسی بھارتی جاسوس کو اگر ہم اپنی سرزمین سے پکڑیں گے تو سزا تو دینگے ۔ سوال یہ ہے کہ کلبھوشن پاکستان آیا ہی کیوں ۔ بھارتی جاسوس کو سزا دینا ہمارا حق ہے۔ ملک دشمنوں کو پھانسی کی سزا کے حق میں ہیں ۔ ملک کے دشمن کو میں نے بھی پھانسی دی حالانکہ باقی پھانسیاں روک دی تھیں ۔ ہماری پارٹی کی جنرل پالیسی یہ ہے کہ ملک کے شہری کو پھانسی نہ دی جائے عمر قید دے دی جائے تاہم غیر ملکی جاسوس کو سزا دینا بلکہ جائز ہے ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت میرے دوستوں کو اغواء کررہی ہے اس اغواء میں وفاقی وزیرداخلہ کا ہاتھ ہے ۔ انہیں کے خلاف ایف آئی آر کٹواؤں گا ۔ چوہدری نثار بے بس ہیں تو عہدہ چھوڑ دیں واضح  رہے کہ گزشتہ روزپاک فوج کی ملٹری عدالت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو سزائے موت سنادی ہے۔کلبھوشن کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی مکمل ہونے پر مجرم قرار دیتے ہوئے پاکستان آرمی ایکٹ 1952کے سیکشن 59 اور آفیشل سیکرٹ ایک 1923 کے سیکشن 3بھارتی نیوی کے افسر کلبھوشن یادیو کو 3مارچ 2016 کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا جہاں وہ ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوا تھا۔ اس کی گرفتاری کے بعد بھارت نے تسلیم کیا تھا کہ بلوچستان سے پکڑا جانے والا جاسوس کلبھوشن یادیو بھارتی نیوی کاافسر تھا،گرفتاری کے بعد کلبھوشن یادیو نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں

پاک وطن کے خلاف اپنے گھنائونے جرائم اور گناہوں کے اعتراف کیا تھا۔ کے تحت سزائے موت پاکستان میں جاسوسی، انتشار پھیلانے پر سنائی گئی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…