’’پھر کہتے ہیں کہ پاکستانی ہماری عزت نہیں کرتے ‘‘ بزرگ شہری پر لاتوں کی بارش ۔۔ پولیس اہلکار نے وردی کے نشے ساری حدیں پار کرد یں

8  اپریل‬‮  2017

نوشہرہ(آن لائن) جمعیت علماء اسلام  کے اجتماع میں ٹریفک پولیس اہلکار نے معمر شخص  پر لاتوں کی بارش کردی آئی جی خیبرپختونخوا نے نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹے میں تحقیقات کا حکم دیدیا۔نوشہرہ میں ٹریفک پولیس اہلکار نے ادب واحترام کی ساری حدیں پار کردیں۔ اہلکار نے جے یو آئی کے اجتماع کے دوران ایک بزرگ شہری کو رکنے کا کہا لیکن نہ رکنے پراہلکار نے اسے زوردار لات ماردی جس سے بزرگ شخص زمین پر جا گرا لیکن اہلکار نے یہیں پر

بس نہ کیا بلکہ بزرگ کو ایک اور لات رسید کرکے تہذیب اورشرم کی تمام حدیں ہی پھلانگ ڈالیں۔وردی کے نشے میں چور ہاتھ میں اسلحہ تھامے اہلکار درندگی کی انتہا کرکے چلتا بنا اوراس بدمعاشی کو لوگ دیکھتے ہی رہ گئے جب کہ بزرگ کی خاموشی اوربے چارگی سوائے تماشا بننے کے کچھ نہ کرسکی۔دوسری جانب  آئی جی خیبرپختونخوا  صلاح الدین محسود نے  واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اہلکار کے خلاف 24 گھنٹے میں انکوائری کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…