آزاد حکومت نے میرٹ اور گڈ گورننس کا جنازہ نکال دیا‘ کرپشن کے بادشاہ اہم عہدے پر فائز‘ نواز شریف کا سر شرم سے جھک گیا

4  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد (رئیس احمد خان) آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت نے ’’گڈ گورننس اور میرٹ‘‘ کی دھجیاں بکھیر دیں‘ سنیئر وزیر وگڈ گورننس کمیٹی کے انچارج چوہدری طارق فاروق نے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں کرپشن کے بادشاہ سپرنٹنڈنٹ انجنیئر (ایس ای)چوہدری خادم کو اپنی وزارت میں چیف انجنیئر لگا دیا‘ یہ وہی چوہدری خادم ہیں جن کی کرپشن کو اس وقت کے اپوزیشن لیڈر اور موجودہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے بے نقاب کیا تھا

اور اسمبلی کے فلور پرچیخ چیخ کر چوہدری خادم کی کرپشن کے قصے بیان کئے جو ریکارڈ کا حصہ ہیں‘ اب فاروق حیدر نے چوہدری خادم کو چیف انجنیئر تعینات کرنے کیلئے چیف سیکرٹری سکندر سلطان راجہ کو حکم دیا کہ وہ فوری طور پر نوٹیفیکیشن جاری کریں‘ جس کا چیف سیکرٹری نے نہ چاہتے ہوئے بھی نوٹیفیکیشن جاری کر دیا‘ باوثوق ذرائع کے مطابق آزاد حکومت کے سنیئر وزیر چوہدری طارق فاروق جب وزیراعظم فاروق حیدر کے بیرون ملک جانے پر قائم مقام وزیراعطم بنے تو انہوں نے موقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے کرپشن کے بادشاہ چوہدری خادم کو بطور چیف انجنیئر تعینات کرنے کیلئے چیف سیکرٹری سکندر سلطان راجہ کے پاس فائل بھیجی کہ انہیں فوری طور پر چیف انجنیئر تعینات کرنے کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے جس پر چیف سیکرٹری نے صاف انکار کر دیا‘ جس پر اس وقت کے قائم مقام وزیراعظم آپے سے باہر ہو گئے اور کہا کہ میں یہ کام ہر صورت کروا کر ہی رہوں گا۔ ذرائع نے بتایا کہ چیف سیکرٹری سکندر سلطان راجہ نے چوہدری طارق فاروق سے کہا کہ وہ چونکہ قائم مقام وزیر اعظم ہیں اس لئے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے آنے کا انتظار کیا جائے‘ جس پر وہ سیخ پا ہو گئے‘ اور بڑی بڑی سفارشوں سے بھی پورا زور لگایا لیکن ایک ایماندار آدمی چیف سیکرٹری سکندر سلطان راجہ نے بھی کسی قسم کے پریشر کو روندتے ہوئے ان کا یہ کام نہ کیا‘

وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے وطن واپس پہنچتے ہی چوہدری طارق فاروق نے چوہدر خادم کی فائل ان کے سامنے رکھ دی‘ جس پر وزیراعظم نے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائل کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا‘ جس پر چوہدری طارق فاروق ناراض ہو گئے اور وزیراعظم کو بلیک میل کرنے کیلئے انہوں نے وزارت واپس کرنے اور استعفیٰ کی دھمکی دیدی‘ وزیراعظم فاروق حیدر گڈ گورننس کمیٹی کے انچارج چوہدر ی طارق فاروق کی بلیک میلنگ میں آتے ہوئے سابقہ کرپٹ (ایس سی) چوہدری خادم کی بطور چیف انجنیئر تعیناتی کی فائل پر دستخط کر کے چیف سیکرٹری آفس کو بھیجوا دی جس پر چیف سیکرٹری نے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے ان کی تعیناتی کر دی۔

دریں اثنایہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چوہدری خادم سابقہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیر پروزیز اشرف کے فرنٹ مین کے طور پر جانے جاتے تھے‘ چوہدری خادم کرپشن کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتے ہیں جنہوں نے نہ صرف اس دور کے وزیر حکومت کو ناجائز دولت سے مالا مال کیا بلکہ خود بھی لاکھوں کی دیہاڑیاں لگاتے رہے‘ جس کا ذکر اس وقت کے اپوزیشن لیڈر اور موجودہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے اسمبلی کے فلور پر کیا جو ریکارڈ کا حصہ ہے۔ کرپشن کے بادشاہ چوہدری خادم کی بطور چیف انجنیئر تعیناتی نے نہ صرف آزاد حکومت کی گڈ گورننس اور میرٹ کا پول کھول دیا ہے۔ بلکہ مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر اور پاکستان میں سر شرم سے جھکا دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…