ملک کےمیں بہت کچھ کرسکتاتھالیکن حکمرانوں نے روک کرمجھے ایسانہیں کرنے دیا،ڈاکٹرعبدالقدیرخان

27  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے کہاہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کاسہراسابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوکوجاتاہے جنہوں نے دنیابھرسے دشمنی لے کرایٹمی پروگرام شروع کیااورمجھ جیسے نوجوان پربھروسہ کیا۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے کہاکہ ملک کےمیں بہت کچھ کرسکتاتھالیکن حکمرانوں نے روک کرمجھے ایسانہیں کرنے دیا۔انہوں نے انکشاف کیاکہ

پاکستان نے ایٹم بم پر 1974 میں اور میزائل ٹیکنالوجی پر کام بینظیر بھٹو کے دور میں شروع کیا گیاتھا اور کم وسائل کے باوجود پاکستان کو ایٹمی اور میزائل قوت بنایا۔ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے کہاکہ سابق صدر ضیاء الحق اور اس کے بعد سابق صدر غلام اسحاق خان کومیںنے کو تحریری طور پر بتایا کہ ایک ہفتے کے نوٹس پرہم ایٹمی بم کاتجربہ کر سکتے ہیں جس کاثبوت یہ ہے کہ جب بھارت نے ایٹمی دھماکے کئے تو ہم نے حساب برابرکردیا۔قومی سائنسدان نے کہاکہ میں نے ملک میں سستی آٹوموبائل کی انڈسٹری کی پیشکش بھی کی تھی جس سے پاکستان کواربوں ڈالرزرمبادلہ ملتالیکن حکمرانوں نے ایساکرنے سے روک دیا۔انہوں نے کہاکہ جب حکمران کوئی کام نہ کرنے دیں توایک آدمی کیاکرسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ پرویزمشرف نے غیرملکی طاقتوں کے ایماپرمجھے ہٹایااورمجھ پرالزامات لگائے ۔اس موقع پرانہوں نے واضح کیاکہ آج بھی میری گزراوقات ہالینڈمیں کی گئی نوکری سے بچت پرہوتی ہے اوراس حوالے سے میرے پاس ثبوت کے طورپر رسیدیں بھی موجود ہیں ۔ ڈاکٹرعبدالقدیرخان پرویزمشرف نے غیرملکی طاقتوں کے ایماپرمجھے ہٹایااورمجھ پرالزامات لگائے ۔اس موقع پرانہوں نے واضح کیاکہ آج بھی میری گزراوقات ہالینڈمیں کی گئی نوکری سے بچت پرہوتی ہے اوراس حوالے سے میرے پاس ثبوت کے طورپر رسیدیں بھی موجود ہیں جومیں کسی بھی وقت پیش کرسکتاہوں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…