’’ہم مانتے ہیں کہ پاکستان بنے گا دبئی‘‘

27  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ سی پیک کے توانائی منصوبے مکمل ہونے سے 11ہزار میگا واٹ بجلی کا اضافہ ہوگا‘ ہم نے چین کی ترقی کو پاکستان کے ساتھ شیئر کیا‘ پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات نے سی پیک کو عملی جامہ پہنایا‘ سی پیک کے منصوبوں سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا‘ پاکستان میں توانائی کے بحران پر

کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے‘ عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کیا ‘ حالیہ برسوں میں پاکستان کی اقتصادی ترقی میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ پیر کو سی پیک ایکسی لینسی سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سن وی ڈونگ نے کہا کہ مختلف شعبوں میں تعاون سے سی پیک میں تیزی سے پیش رفت ہوئی۔ احسن اقبال کی ٹیم نے سی پیک کے مختلف منصوبوں کے لئے کام کیا۔ ہم نے چین کی ترقی کو پاکستان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔ عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کیا۔ پاکستان میں توانائی کے بحران پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک کے توانائی منصوبے مکمل ہونے سے گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی کا اضافہ ہوگا۔ ایکسی لینسی سینٹر کے قیام پر تمام دوستوں کو مبارک دیتا ہوں۔ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا عملی نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات نے سی پیک کو عملی جامہ پہنایا ساڑھے اٹھارہ ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ حالیہ برسوں میں پاکستان کی اقتصادی ترقی میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…