پولیس کی بھاری نفری،لال مسجد کے اطراف میں کشیدگی ،فیصلہ ہوگیا

24  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی )قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے کالعدم تنظیم کو کانفرنس نہ کرنے دی جس کو روکنے اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے ، صورتحال کے باعث قریبی جی سکس سیکٹر میں رہنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،اتوار بازار کے سامنے سڑک سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظام کے ذریعے بند کردی گئی۔

جمعہ کو لال مسجد میں سوشل میڈیا میں توہین آمیز مواد کے خلاف کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا اور مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کو کانفرنس میں مدعو کیا گیا تھا،اس اعلان پر گذشتہ شب ہی سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سینکڑوں جوانوں نے لال مسجد کے قریب سیکیورٹی انتظامات سنبھال لئے اور چاروں اطراف میں مسلح سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے،ان میں رینجرز کے جوان بھی تعینات تھے۔اسی طرح قانون نافذ کرنے والے ادارو ں کے اہلکاروں نے ممکنہ کانفرنس کرنے سے روک دیا جس پر کانفرنس انتظامیہ کو میڈیا سے گفتگو پراکتفا کرنا پڑا ۔صورتحال کو دیکھتے ہوئے منتظمین کو ضلعی انتظامیہ سے بات چیت کرنا پڑی تاہم سیکیورٹی اداروں نے گذشتہ روز کسی کو بھی لال مسجد کے قریب نہ آنے دیا۔ڈپٹی کمشنر سے بات چیت کے بعد جے یو آئی( س) کے رہنما مولانا یوسف شاہ اور رحمانی مسجد آبپارہ کے نمائندے مولانا عبدالرحمان معاویہ نے میڈیا کو بتایا کہ انتظامیہ کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے،لال مسجد میں کانفرنسوں کے انعقاد پر پابندی ہے جس پر تحریک تحفظ ناموس رسالت اور ضلعی انتطامیہ کے درمیان یہ طے پایا ہے کہ یہ کانفرنس آئندہ جمعہ کو آبپارہ چوک میں منعقد ہوسکے گی،اس لیے ہم پرامن طور پر واپس جارہے ہیں تاہم میڈیا نے جب ڈپٹی مجسٹریٹ سے اس بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے کہاکہ کسی قسم کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی ہے

لال مسجد میں کانفرنسوں کے انعقاد پر پابندی ہے اور ہم سے جو حضرات ملنے آئے تھے انہیں بتادیا گیا ہے کہ اجازت نہیں مل سکتی۔میڈیا دیکھ لے ہم نے سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے ہیں اور کسی کو قریب نہیں آنے دیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…