رائے لئے بغیر ایئر پورٹ واقعے کو بریکنگ نیوز کے طور پر چلایا گیا ، پیمرا اور چینلز کیخلاف قانونی کارروائی کرینگے ٗارسلان افتخار 

24  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)سابق چیف جسٹس افتخا ر محمد چودھری کے صاحبزادے ارسلا ن افتخار نے جدہ ایئر پورٹ پر پیش آنے والے واقعے کی خبر چلانے پر پیمرا اور ٹی وی چینلز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ارسلان افتخار نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ میری رائے لئے بغیر واقعہ کو بریکنگ نیوز کی شکل میں چلایا گیا تاہم پیمرا کو اس کانوٹس لینا چاہئے ۔

میں لندن میں بیٹھا ہوں اور دل کر رہا ہے کہ جس جس چینل نے یہ خبر چلائی اس کے خلاف’’ آف کام ‘‘میں مقدمہ کروں اور اس پر ضرور قانونی کارروائی کرونگا ۔انہوں نے کہاکہ میرے والد پاکستان کے سابق چیف جسٹس رہ چکے ہیں جنہوں نے قانون کی بالادستی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا تاہم اگر آج ہمارے ساتھ یہ ہوا ہے تو پھر یہاں کسی کی پرائیویسی محفوظ نہیں رہے گی ۔میں اس واقعہ پر سعودی سفارتخانے کو بھی خط لکھوں گا کہ ان کی زمین اور سعودی ایئر لائن میں یہ واقعہ ہوا ہے لہذٰااس پر کارروائی کی جائے ۔ارسلان افتخار نے کہا کہ ملک میں ویڈیو بنا کر کسی کی ذاتیات کو پامال کرنے کا رواج آگیا ہے یہ معاملہ کس طرف جائے گا ؟میں اپنی فیملی کے ساتھ عمرے پر گیا ہوا تھا، عمرے کے بعد ہم نے فیملی ایونٹ کیلئے جدہ سے لندن جانا تھا جب ہم ایئر پورٹ پر پہنچے تو سیکورٹی حکام نے چیکنگ کی اور ہم بزنس کلاس میں سوار ہونے کیلئے کھڑے ہوگئے ۔سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے صاحبزادے کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس بزنس کلاس کے بورڈنگ کارڈ ز تھے تاہم اس دوران پیچھے سے ایک لڑکے نے شور مچانا شروع کر دیا ٗمیں نے اسے بورڈنگ کارڈز بھی دکھائے اور پوچھا بھی مگر وہ کسی ایجنڈے اور سوچی سمجھی پلاننگ کے تحت ایسا کر رہا تھا ۔’’اس نے اپنے موبائل سے ویڈیو نکال لی ۔ارسلان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد ہم نے اسے کچھ نہیں

کہا اور میرے والد نے بھی کہا کہ کسی کی باتوں پر غور نہ کرواور چلو ۔ ’’میرے والد نے کہا کہ میں جس منصب پر رہ چکا ہوں اس کے شایان شان نہیں کہ ہم کسی کو کچھ کہیں ‘‘۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…