وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے گھر میں گیس کا چولہا جل رہا ہے تو یہ بھی میرا کارنامہ ہے

23  مارچ‬‮  2017

نوشہرہ(آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ دوسروں کی تلاشی لینے والے عمران خان کا پارٹی رکن اور خیبرپختونخوا اسمبلی کا سپیکر نیب تحقیقات کے بعد اسد قیصرکو سپیکر رہنے کا کوئی جواز نہیں وہ فوری طورپر مستعفی ہوجائے، ہم ان کو سپیکر تسلیم نہیں کرتے اور کب تک پرویز خٹک اور سپیکر اجلاس کو ملتوی کرتے ہوئے بھاگتے رہیں گے

پاکستان مسلم لیگ ن کا خیبرپختونخوا سے نکالنے والے پرویز خٹک خود بتائے کہ وہ آئندہ انتخابات کس سیاسی جماعت کی ٹکٹ سے لڑیں گےٹرانسفارمر اور گیس منصوبوں کی منظوری عوامی خدمت کے تحت کررہا ہوں آج اگر وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے گھر مانکی شریف میں گیس کا چولہ جل رہا ہے تو یہ بھی میرا کارنامہ ہے، ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے مقامی کونسلرز کو سیاسی طورپر ہراساں نہیں کرتا موجودہ صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک مقامی کونسلروں کو سیاسی طورپر ہراساں کرکے ان کی شمولیتی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں کرتے ہیں جو قابل افسوس اورغیرآئینی ہے۔وہ جمعرات کو یہاں پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر اختیار ولی خان کی رہائش گاہ نوخار ہاؤس میں تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ تقریب سے پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر اختیار ولی خان نے بھی خطاب کیا تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ضلع ناظم نوشہرہ محمدداؤد خان خٹک، ضلعی صدر حاجی نورمحمدخان، جنرل سیکرٹری سلیم مجاہد، سعیدہ خان، سید حیدر علی شاہ باچا، عبدالحق، حمزہ اور جاوید بابر بھی موجود تھے جبکہ تقریب میں پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ایک رہنمااور درجنوں کارکن اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کیا امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قول وفعل میں تضاد تھا ہے اور رہے گا عمران خان بڑا شیخ چلی اور پرویز خٹک چھوٹا ایلچی ہے

عوام کو تبدیلی کے نام پر دھوکہ دینے والے عمران خان اپنی پارٹی پر نظر دوڑایں ان کے وہ نظریاتی کارکن کہاں گئے پرویز خٹک کا پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن آج مسلم لیگ ن میں اہم عہدوں پر فائز ہیں اور کچھ ابھی تک شمولیت اختیار کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ نیب کے ایگزیکٹیو باڈی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر اور پی ٹی آئی کے اہم رکن اسد قیصر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی ہے اب وہ متنازعہ بن گیا ہے اب ہم عمران خان کے سپیکر کی تلاشی لیں گے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…