پہلے یہ ویب سائٹس بنداورملوث افراد کےخلاف کارروائی کریں ،چوہدری نثارنے اہم حکم جاری کر دیا

23  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ہدایت پر پی سی بی اور ایف آئی اے کے سینئر افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں دونوں اداروں کے مابین باہمی مشاورت اور دوطرفہ معاونت پر اتفاق کیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں ادارے کرپشن اورمحکمانہ انکوائری کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ایک دوسرے کو معاونت فراہم کر یں گے۔پی سی

بی کی جانب سے تحقیقات مکمل ہوتے ہی تمام دستاویزات اور ڈیٹا ایف آئی اے کو فراہم کر دیا جائیگا، بیان کے مطابق ایف آئی اے پی سی بی انکوائری کی جلد از جلد تکمیل کیلئے فارنزک اوردیگر ضروری معاونت فراہم کریگی، اس دوران سپاٹ فکسنگ پر ایف آئی اے اپنی تحقیقات جاری رکھے گی مگر کریمنل کیس( ایف آئی آر) کا اندراج پی سی بی کی انکوائری مکمل ہونے پر ہوگا، ایف آئی اے پی سی بی انکوائری کی جلد از جلد تکمیل کیلئے فارنزک اوردیگر ضروری معاونت فراہم کریگی، اس دوران سپاٹ فکسنگ پر ایف آئی اے اپنی تحقیقات جاری رکھے گی مگر کریمنل کیس( ایف آئی آر) کا اندراج پی سی بی کی انکوائری مکمل ہونے پر ہوگا، لوکل سطح پر منعقدہونے والے ٹورنامنٹس سے کرپشن کے خاتمے کیلئے دونوں ادارے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملکر ایک واضح طریقہ کار مرتب کریں گے ،بیان میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی اور ایف آئی اے حکام کی جانب سے وزارتِ داخلہ کو باضابطہ طور پردرخواست کی جائیگی کہ وہ پی ٹی اے کی مدد سے پاکستان میں کرکٹ پر جوا لگانے والی ویب سائٹس کو فوری طور پربند کرنے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے اقدامات کرے۔دونوں اداروں کے مابین مستقل طور باہمی مشاورت و معاونت کو فروغ دینے کی غرض سے حکام کے مابین باقاعدگی سے اجلاس منعقد کیے جا نے پر بھی اتفاق ہوا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…