پاکستان کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے! محمود خان اچکزئی نے خطرناک دعویٰ کردیا

22  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی)پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ سب کو کرپشن صرف نوازشریف میں ہی کیوں نظر آتی ہے ،وزیراعظم کے پر کاٹنے کی کوشش کی جارہی ہے،نوازشریف نے تجربے سے بہت کچھ سیکھا ہے، افغان باشندوں کو مردم شماری میں شامل کرنے کے حق میں نہیں ہوں، پاکستان کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے ،ہمیں کسی صورت جنگی ماحول کی طرف نہیں بڑھنا چاہیے ،آئین کے

تحت ملک چلائیں تو پاکستان خطے کا بہترین ملک بن سکتا ہے ، اکیسویں صدی جمہوریت کی صدی ہے ، ملک میں کبھی حقیقی جمہوریت کر پنپنے نہیں دیا گیا ،ملک میں ایسا ادارہ بننا چاہیے جو مجھ سمیت ہر ایک کا احتساب کر سکے ۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ سب کو کرپشن صرف میاں نوازشریف میں ہی کیوں نظر آتی ہے ،وزیراعظم نوازشریف کے پر کاٹنے کی کوشش کی جارہی ہے ، ان کے اپنے ہی لوگ ان کو سپورٹ نہیں کر رہے ، نوازشریف نے تجربے سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ایسا ادارہ بننا چاہیے جو مجھ سمیت ہر ایک کا احتساب کر سکے ،میں ضیاء الحق کے دور میں چھ سال تک مطلوب تھا ،ہم ہمسایہ ممالک کیساتھ جنگی ماحول پنپنے نہیں دیں گے ،ملک میں حقیقی جمہوریت کو پنپنے نہیں دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی جمہوریت کی صدی ہے ،آئین کے تحت چلائیں تو پاکستان خطے کا بہترین ملک بن سکتا ہے ، ملک میں افغان باشندوں کوکیوں تنگ کیا جا رہا ہے ملک میں افغان باشندوں کوکیوں تنگ کیا جا رہا ہے ، افغان باشندوں کو مردم شماری میں شامل کرنے کے حق میں نہیں ہوں ۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے ، ہمیں کسی صورت جنگی ماحول کی طرف نہیں بڑھنا چاہیے ،اگر ہم جنگی ماحول کی طرف بڑھے تو ہمیں عراق کی طرح پھنسا دیا جائیگا ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…