’’یو م پاکستان پر پریڈ کی تیاریاں ‘‘ پریڈ کرتے وقت چینی فوجی کیا نعرہ لگاتے رہے ؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے ‎

22  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی فوجی دستوں کے ’’جیوے جیوے پاکستان‘‘کے نعروں نے لہو گرما دیا، ویڈیونے سوشل میـڈیا پر دھوم مچا دی۔ تفصیلات کے مطابق 23 مارچ یوم پاکستان کی عظیم الشان پریڈ کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ریہرسل کے دوران

پاکستان کے دوست ملک چین کے فوجی دستے پہلی بار یوم پاکستان کی پریڈ میں شامل ہونے کیلئے پاکستان پہنچ چکے ہیں اور یوم پاکستان کی پریڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں ریہرسل میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔چینی فوج کے دستوں کی یوم پاکستان پریڈ کی ریہرسل کی ویڈیو سوشل میـڈیا پر وائرل ہوتے ہی اس نے دھوم مچا دی ہےچینی فوج کی جانب سے پاکستان کے لیے اس دوستی اور محبت کے اظہار پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی تشکر اور جذبات کا اظہار کیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوم پاکستان پریڈ کی ریہرسل کے دوران چینی فوجی دستے ’جیوے جیوے پاکستان‘ کالہو گرما دینے والا نغمہ گا تے ہوئے مارچ پاسٹ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ رواں برس یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی پریڈ میں پاک فوج کے ساتھ پہلی مرتبہ چینی فوجی دستے بھی شریک ہوں گے۔ پریڈ میں ترک ملٹری بینڈ بھی حصہ لے رہا ہے۔یاد رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دورحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سالہا سال سے منعقد کی جانے والی یوم پاکستان کی پریڈ کا انعقاد روک دیا گیا تھا جس کا دوبارہ آغاز سات سال بعد 23 مارچ 2015 سے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حکم سے ہوا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…