’’پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر ‘‘

22  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(آن لائن) کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بھی اچھی خبر آگئی، نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی کا 7 سال کا نیا ملٹی ایئر ٹیرف مقررکر دیا ہے۔نیپرا نے2023 تک کے الیکٹرک کیلئے12روپے7 پیسے فی یونٹ کا نیا ٹیرف مقررکر دیا ، کے الیکٹرک کیلئے  بجلی کی موجودہ قیمتوں میں ساڑھے3 روپے فی یونٹ کمی کرکے نیا ٹیرف12روپے7 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیا ہے، کے الیکٹرک نے نیپرا سے16روپے23 پیسے فی یونٹ کا ٹیرف مانگا تھا،

نیپرا نے کے الیکٹرک کو237 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی اجازت بھی دے دی ہے، اس سرمایہ کاری میں سے115ارب روپے بجلی کی ترسیل کے نظام پر،69 ارب روپے بجلی کی تقسیم کے نظام پر اور48 ارب روپے بجلی کی پیداوار کے نظام پر خرچ کیے جائیں گے۔نیپرا نے کے الیکٹرک کو20 اعشاریہ40 فیصد تک بجلی کی تقسیم اور ترسیل کے نقصانات کی بھی اجازت دے دی، نیپرا نے سال2016-17 کیلئے کے الیکٹرک کا ٹیرف 12 روپے 60 پیسے فی یونٹ مقرر کیا ہے اور پیک آور ٹیرف 14 روپے 45 پیسے فی یونٹ مقرر کیا ہے۔نیپرا کے فیصلے کے مطابق 50 یونٹ تک کے صارفین فی یونٹ 4 روپے، 1سے 100 یونٹ تک والے صارفین 10 روپے 10 پیسے، 101 سے  200 یونٹ تک کے صارفین کیلئے  11روپے 35 پیسے فی یونٹ کا ٹیرف مقرر کر دیا ہے، 201 یونٹ سے 300 یونٹ تک 12روپے 10پیسے،301 سے 700میگاواٹ والے صارفین  کیلئے  بجلی کا ٹیرف 13روپے 10پیسے فی یونٹ اور 700 یونٹ سے زائد والے صارفین کیلیے14روپے 45 پیسے فی یونٹ کا نیا ٹیرف مقرر کیا گیا ہے۔نیپرا نے کے الیکٹرک کے کمرشل صارفین کیلئے  11 روپے  30 پیسے فی یونٹ کا نیا ٹیرف مقررکیا ہے اور کمرشل صارفین  کیلئے  پیک ٹیرف 14روپے 45 پیسے فی یونٹ مقرر کیا ہے، کے الیکٹرک کے زرعی صارفین کیلیے9 روپے 35 پیسے اور

پیک ٹیرف 14روپے 45 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔نیپرا کے مطابق اپریل سے اکتوبر کے دوران پیک آور شام ساڑھے6 بجے سے رات 10 بجے تک اور نومبر سے مارچ کے دوران شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک پیک آور تصور کیے جائیں گے جبکہ باقی دورانیہ آف پیک تصور کیا جائے گا، کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2016  سے تصور ہو گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…