’’پاکستانیوں کو مبارکباد‘‘ پاکستان اور کوریا میں کیا معاہدہ طے پا گیا ؟

22  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کے قیام کیلئے پاکستان اور کوریا کے بینک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،معاہدے کے تحت کوریا کا بینک آئی ٹی پارک کیلئے قرض فراہم کرے گا،پارک کی تعمیر پر 10ارب روپے لاگت آئے گی،

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ٹی پارک کثیر الجہت ہوگا اور ٹیکنالوجی کا سنگ میل عبور کرنے میں مددگار ہوگا۔منگل کو پاکستان اور کوریا کے بینک کے درمیان آئی ٹی پارک کے قیام کیلئے معاہدہ طے پاگیا،یہ ملک کا پہلا جدید ترین آئی ٹی پارک ہوگا،آئی ٹی پارک میں 5ہزار آئی ٹی ماہرین کیلئے جگہ مہیا ہوگی،اس نوعیت کے آئی ٹی پارک کراچی اور لاہور میں بھی تعمیر کیئے جائیں گے۔معاہدے کی دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کوریا کے قرض سے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو پورا کرنے میں مدد ملے گی،آئی ٹی پارک کثیرالجہت ہوگا،ٹیکنالوجی کا سنگ میل عبور کرنے میں مدد ملے گی،قرض کی فراہمی کیلئے کوریا کے بینک کے شکرگزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2010میں کوریا کو ای ڈی سی ایف کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے تھے،کوریا نے پاکستان میں پہلے موٹرو ے منصوبے میں مدد کی تھی۔اس موقع پر وزیرمملکت آئی ٹی انوشہ رحمان نے کہا کہ ہمیں آئی ٹی کے شعبے کو ایک صنعت کے طور پر دیکھنا ہے،آئی ٹی پارک میں 100سے زائد کمپنیوں کے کام کرنے کی گنجائش ہوگی،آئی ٹی پارک تمام جدید سہولتوں سے آراستہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عالمی معیار کے مطابق پاکستان کا پہلا جدید آئی ٹی پارک ہوگا۔۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…