نواز حکومت کس طرح سی پیک کو متنازعہ بنانا چاہتی ہے؟ سینئر سیاستدان کے تہلکہ خیز انکشافات

15  مارچ‬‮  2017

لاہور ( این این آئی)حکومت سی پیک کو اپنی پارٹی سیاست اور خاندانی منصوبہ بنا کر متنازعہ بنانا چاہتی ہے ‘ لیاقت بلوچ۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی نے 2018 ء کے انتخابات کی تیاری کا آغاز کردیاہے  ،23 مارچ سے رابطہ عوام مہم کا آغاز کرر ہے ہیں، صوبہ پنجاب میں جے آئی یوتھ کو بھر پور متحرک کیا جارہاہے ۔ منصورہ میں کارکنان جماعت کی تربیتی ورکشاپ سے

خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ سپریم کورٹ کا بنچ لامحدود وقت تک پانامہ کیس فیصلے کو محفوظ نہ رکھے ۔ عوام سمجھتے ہیںکہ نیب ، ایف آئی اے ، ایف بی آر اپنی افادیت کھو چکی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک پر 65 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ ہے جبکہ پاکستا ن سے لوٹی گئی دولت کا شمار غیر ملکی بنکوں میں چار سو ارب ڈالر ہے ۔ سٹیٹس کو کے حامل مراعات یافتہ ، جاگیردار اور کرپٹ اشرافیہ بیرون ملک سے قومی دولت کی واپسی کے راستے میں رکاوٹ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت سے سود کی لعنت کا خاتمہ ہوناچاہیے اور حکومت بنکوں کو حکم جاری کرے کہ وہ سپریم کورٹ میں سود کے حوالے سے اپنی پٹیشن واپس لے ۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے لیکن حکومت اس منصوبے کو اپنی پارٹی سیاست اور خاندانی منصوبہ بنا کر متنازعہ بنانا چاہتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…