’’خواجہ آصف کی پاک فوج کے خلاف بیان بازیاں ‘‘ سابق آرمی چیف میدان میں آگئے ۔۔ بڑا انتباہ جاری

14  مارچ‬‮  2017

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ آل پاکستان مسلم لیگ و سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے ،انہوں نے غلط وقت پر ایسا بیان دیا، عجیب وزیردفاع ہیں جو اپنی فوج کے خلاف بولتے ہیں ، سویت یونین کے خلاف قائدین کو لایا گیا تھا ان کے خلاف لڑنا ہمارے حق میں تھا، حکومتی پالیسیاں موقع کے حساب سے بنتی اور ختم ہوتی رہتی ہیں ، ہمیں مجاہدین اور دہشت گردوں میں فرق کرنا ہوگا ، پانامہ کیس میں ججز پر بہت پریشر ہے ،

بھارت کا ارادہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے وہ افغانستان سے دہشت گرد بھیجتا ہے ، ہمیں بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہیے ، جنگ دونوں ملکوں کیلئے نقصان دہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے،انہوں نے غلط وقت پر ایسا بیان دیا ہے ، سویت یونین کے خلاف مجاہدین کو لایا گیا تھا اور ان کے خلاف لڑنا ہمارے حق میں تھا ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ حکومتی پالیسیاں موقع کے حساب سے بنتی ہیں اور ختم ہوتی ہیں ، مجاہدین اور دہشت گردوں میں ہمیں فرق کرنا ہوگا ۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان کو کھوکھلا کرنے والے اصل دہشت گرد ہیں ، ہمارے عجیب وزیر دفاع ہیں جو فوج کے خلاف بولتے ہیں ، بھارت کا ارادہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے ،بھارت افغانستان سے دہشت گرد پاکستان میں بھیجتا ہے اور کاروائیاں کرواتا ہے ، بھارت ہمیں ختم کرنا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہیے ، جنگ دونوں ملکوں کے لئے بہت نقصان دہ ہے ، فوجی عدالتوں پر مفادات کی سیاست ہو رہی ہے ۔ سابق صدر نے کہا کہ نوازشریف نے مجھ سے فوجی عدالتیں بنوائی تھیں ، کراچیملیر کینٹ میں فوجی عدالتیں بنوائی گئیں تھیں ، ان لوگوں کو صرف سیاست عزیز ہے ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ سیاسی عناصر کا دہشت گردوں سے گٹھ جوڑ ہے ، فوج کو سیاسی معاملات میں کم سے کم ملوث کرنا چاہیے ، رینجرز اور ایف

سی کو زیادہ طاقتور کرنا چاہیے ، پانامہ کیس میں عوام کی عدالت ایکٹو ہے ، اس میں نوازشریف بالکل بری نہیں ہوں گے ، پانامہ کیس میں ججز پر بہت پریشر ہے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…