حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر دکھ،ہمیشہ پاکستان کیساتھ ہیں ، آسٹریلیا

13  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مار گریٹ ایڈمسن نے کہا ہے کہ آسٹریلیا پاکستان کی سالمیت کے ساتھ کھڑا ہے ۔ پاکستان کو درپیش چیلنجز کے دوران اس کی ہر ممکن مدد کی اور یہ عمل آئندہ بھی جاری رکھیں گے ۔ اسلام آباد کو اپنی زرعی اجناس کے فروغ کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کیا ۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر کا

کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہت دیرینہ ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان میں مزید بہتری آئی ہے مستقبل میں بھی اپنے تعلقات کو بہتر بنانا ہدف ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کی سالمیت کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کی ۔ اس کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین تجارتی تعلقات بھی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ تجارتی حجم ایک بلین ڈالر تک ہو چکا ہے ۔ دونوں ممالک کے مابین تجارت درست سمت کی طرف بڑھ رہی ہے ۔ پاکستان کی معیشت زراعت پر انحصار کرتی ہے پاکستان کو اپنے زرعی اجناسکیفروغ کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے ۔ پاکستان کو اس پر خصوصی توجہ دینا ہو گی یہ پاکستان کے لئے ناگزیر ہے ۔انہوں نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات بھی مذمت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی میں بڑی تعداد میں بے گنا پاکستانیوں کی جانیں گئیں جس پر پوری آسٹریلوی عوام کو دکھ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت آہستہ آہستہ بہتری کی طرف بڑھ رہی ہے کیونکہ ان کا اکنامک رفام ایجنڈا بہت اہم ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا رحجان بڑھ رہا ہے سی پیک سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے علاوہ معاشی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی دیگر ممالک کی طرح آسٹریلوی کمپنیاں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…