’’آپریشن رد الفساد‘‘ کے نتائج سے مایوس ہوں شیخ رشید فوجی قیادت پر تنقید میں کیا کچھ کہہ گئے؟

1  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(این این آئی) کثیر جماعتی کانفرنس (اے پی سی) میں شامل اہم سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے ملک میں دہشت گردی کی جاری سرگرمیوں پر نہ صرف حکومت بلکہ فوجی قیادت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کے سوا تمام رہنماؤں نے حال ہی میں جاری کیے گئے آپریشن رد الفساد کے نتائج پر بھی مایوسی کا اظہار کیا۔تاہم شاہ محمود قریشی

نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے حاصل ہونے والے فوائد کو استحکام دینے کیلئے رد الفساد کا آغاز کیا گیا ہے۔کانفرنس کا انعقاد مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کی جانب سے کیا گیا تھا جس کا موضوع ‘دہشت گردی کے خلاف اتحاد تھا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نہ ختم ہونے والی دہشت گردی کی وجہ سے معاشرہ تباہ ہورہا ہے، خیال رہے کہ شیخ رشید کو فوج کا حمایتی تصور کیا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ‘میں دیکھ رہا ہوں کہ دہشت گردی کی وجہ سے ہمارے معاشرے کی دھجیاں بکھر گئی ہیں، راولپنڈی میں میرے گھر کے اطراف میں ہر مسلک کے لوگ رہتے ہیں لیکن ان کے درمیان کبھی کوئی کشیدگی نہیں پائی گئی تھی، لیکن اب لوگ ایک دوسرے سے خوف زدہ ہیں۔انھوں نے موجودہ حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عام شہری معصوم ہیں اور وہ فوری نتائج چاہتے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ‘میں کچھ بھی ہوتا ہوا نہیں دیکھ رہا ہوں یا کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کہوں، پہلے جنرل کیانی آئے اور انھوں نے آپریشن راہ نجات کا آغاز کیا، بعد ازاں جنرل راحیل نے ضرب عضب کا آغاز کیا اور اب نئے آرمی چیف نے آپریشن رد الفساد کا آغاز کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…