پاکستان میں 41سالہ باپ کی 13سالہ بیٹی سے شادی جب پولیس وہاں پہنچی تو کیا ہورہا تھا؟

28  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زمین پھٹی نہ آسمان گرا، فیصل آباد میں درندہ صفت سوتیلے باپ کی 13سالہ سوتیلی بیٹی سے زبردستی شادی کی کوشش ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے ریحانہ کوثر نامی خاتون کی اطلاع پر فیصل آبادکے علاقے اسلام نگر میں 41سالہ سوتیلے باپ کی 13سالہ سوتیلی بیٹی سے زبردستی شادی کی کوشش

ناکام بناتے ہوئے ملزم شعیب کو گرفتار کر لیا ہے۔ریحانہ کوثر نامی خاتون نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کا شوہر شعیب جس سے اس کی دوسری شادی ہے اس کی پہلے شوہرسے 13سالہ بیٹی کنزیٰ سے زبردستی شادی کر رہا ہے جس پر تھانہ سول لائن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم شعیب کو 13سالہ کنزیٰ کیساتھ زبردستی شادی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور بچی کو بازیاب کرا لیا ہے۔ کنزیٰ نے بتایا کہ اس کا سوتیلا باپ شعیب اس سے قبل بھی اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کر چکا ہے جبکہ جنسی طور پر ہراساں بھی کرتا تھا جبکہ آج وہ اس سے زبردستی شادی کرنے جا رہا تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے موقع پر 13سالہ کنزیٰ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور پھوٹ پھوٹ کر رودی اور اسی جذباتی کیفیت میں اس نے اپنے سوتیلے باپ شعیب کے منہ پر متعدد تھپڑ بھی رسید کئے۔ واضح رہے کہ ملزم شعیب کی ریحانہ کوثر سے تیسری جبکہ ریحانہ کوثر کی شعیب سے دوسری شادی ہے جبکہ ریحانہ کوثر کی بیٹی کنزیٰ ریحانہ کوثر کے پہلے خاوند سے ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ملزم نے اپنی بیوی ریحانہ کوثر اور سوتیلی بیٹی کنزیٰ کے ہمراہ وزیر آباد سے فیصل آباد آکرکرایہ پر ایک مکان میں رہائش اختیار کی تھی جہاں یہ

ایک پاور لوم فیکٹری میں ملازم ہے۔اس عرصہ میں ملزم متعدد گھر بدل چکا تھا جبکہ اس کی سرگرمیاں بھی مشکوک تھیں۔یاد رہے کہ تھانہ سول لائن پولیس نے ریحانہ کوثر کی اطلاع پر ملزم شعیب کو اپنی سوتیلی بیٹی سے شادی رچاتے ہوئے گرفتار کیا ہے جسے عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے جہاں عدالت نے ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کیلئے پولیس کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…