پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما انتقال کرگئے

25  فروری‬‮  2017

لاہور(آئی این پی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ، سابقہ ٹکٹ ہولڈر میاں خالد سعید کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ خالد سعید کی نماز جنازہ اچھرہ شریف پارک میں ادا کی گئی جس میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید ، پیپلز پارٹی کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری چوہدری منظور ،

یوسف اعوان ، نوید چوہدری ، محمد اسلم گل ، عزیز الرحمن چن ، علی اصغر اعوان سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی گئی ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔علاوہ ازیں صدر پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب قمر زمان کائرہ، جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب ندیم افضل چن ،انفارمیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب مصطفٰی نواز کھوکھر ،ملک طارق خورشید ، نسیم صابر اور عثمان سنگوکانے میاں خالد سعید کے وفات پا جانے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے برابر کے شریک ہیں۔میاں خالد سعیدمحب وطن سیاسی رہنما تھے جن کی کمی عرصہ تک محسوس ہوتی رہے گی۔پی پی پی رہنماؤں نے مرحوم کی پارٹی خدمات کو سراہا۔ خدا وند کریم مرحوم کے پسماندگان کو جدائی کایہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…