سینکڑوں بھارتی پاکستان پہنچ گئے

23  فروری‬‮  2017

لاہور(آن لائن ) بھارت سے 200سے زائد ہندویاتریوں کا وفد واہگہ کے راستے لاہورپہنچ گیا۔ واہگہ پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق سیکرٹری ہندوئوں کے متبرک مقامات اور ہندو کونسل کے رہنما نے ہندوئوں یاتریوں کا خیر مقدم کیا۔ واہگہ بارڈر پر وفد کے قائدین کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان کی چائے اور مٹھائی سے تواضع کی گئی۔ سائوتھ انڈیا سمیت بھارت کے مختلف شہروں سے پاکستان آنے والے ہندوئوں یاتریوں کا وفد کٹاس راس میں شیوراتری کے تہوار میں

شرکت کے گا اور پاکستان میں چھ روز قیام کرے گا۔ واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہندویاتریوں نے کہا کہ انہیں پاکستان پہنچ کر بہت خوشی ہوئی ہے اور وہ پاکستانی سرکار کے شکر گزار ہیں کہ پاکستان میں ہندوئوں کے مذہبی مقامات کا خیال رکھا جارہا ہے۔مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ہندویاتریوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام امن اور شانتی چاہتے ہیں اور بالآخر دونوں ملکوں میں امن وشانتی آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف معاملات پر تنقید کرنا حکومتوں کا کام ہے مگر ہم جس مقصد کے لئے پاکستان آئے ہیں اسے پورا کریں گے انہوںنے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سرکار نے 237ہندوئوں کو یاترا ویزے جاری کیے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…