’’پاکستانیوں کو مبارک باد‘‘ عوام کے سب سے بڑے مسئلے کا حل نکل آیا ۔۔ ترقی کی جانب بڑا قدم

20  فروری‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی) وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے حکام نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت ساہیوال کول پراجیکٹ، پورٹ قاسم پاور پلانٹ اور کیروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سمیت توانائی کے دیگرمنصوبوں کی قبل از وقت تکمیل سے توانائی کی ملکی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

توانائی کے بڑے پیدواری منصوبے مالی سال 2017-18ء میں مکمل کرلئے جائیں گے جس کی مدد سے 5 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور بجلی کی طلب اور رسد میں موجود فرق کے خاتمہ میں معاونت حاصل ہوگی ۔حکام نے بتایا کہ کوئلے ، شمسی توانائی، ہوا اور آبی وسائل سے بجلی کی پیداوار کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے وسط مدتی منصوبے 2025ء تک مکمل ہوجائیں گے ٗ لمبی مدت کے منصوبوں کی تکمیل 2030 ء تک ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں پرجاری کام میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے توانائی کے مشترکہ گروپ میں مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ تعاون کمیٹی کے چھٹے اجلاس میں فیڈریشن کے تمام شراکت داروں میں پائی جانے والی مکمل ہم آہنگی سے چینی حکومت کو مثبت پیغام گیا ہے جس سے اس کے اعتماد کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…