خوش فہمی اور تاخیرکی حد ہوگئی،سندھ طاس معاہدہ پرحکومت نے حیرت انگیز اعلان کردیا

8  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے بھارت کو خود نقصان ہو گا، معاہدے پر بھارت کے مخالفانہ اورغیر ذمہ دارانہ رویے کے باوجود پاکستان ذمہ دار ریاست ہونے کا مظاہرہ کر رہا ہے،بھارتی حکومت اس مسئلے پر سیاست سے گریز کرے،

مریم اورنگزیب نے کہا کہ  نواز شریف کے پر امن ہمسائیگی کے وژن کے تحت بھارت کومذاکرات کی دعوت دی کیونکہ یہ معاملہ دونوں ملکوں کے عوام اور سندھ طاس کی مشترکہ ترقی کا ہے۔وہ بدھ کو نجی ہوٹل میں منعقدہ پاکستان میں آبی تحفظ کے چیلنج پر مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کر رہی تھیں،وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے بھارت کو خود نقصان ہو گا ،سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی بنا رہے ہیں،وزیراعظم محمدنوازشریف مفاہمت اور مشاورت پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو مفاہمتی پالیسی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے اس معاملے کو حل کیا جائیگا، معاملے پر بھارت کے مخالفانہ اورغیر ذمہ دارانہ رویے کے باوجود پاکستان ذمہ دار ریاست ہونے کا مظاہرہ کر رہا ہے،ہم اس معاملے کو حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں،بھارتی حکومت اس مسئلے پر سیاست سے گریز کرے،وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف کے پر امن ہمسائیگی کے وڑن کے تحت بھارت کومذاکرات کی دعوت دی ہے کیونکہ یہ معاملہ دونوں ملکوں کے عوام اور سندھ طاس کی مشترکہ ترقی کا ہے۔واضح رہے کہ بھارت ڈیم پر ڈیم بنارہا ہے اور حکومت ابھی تک حکمت عملی بنانے پر غور کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…