اثاثوں کی چھان بین،عمران خان نے بڑی پیشکش کردی

8  فروری‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اپنے اثاثوں کی پڑتال کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن شوق سے میرے اثاثوں کی پڑتال کرے، مجھے خوشی ہوگی۔امید ہے الیکشن کمیشن نے نواز شریف کو بھی نوٹس بھجوایا ہوگا۔میرے اثاثوں سے متعلق تمام تر تفصیلات قوم کے علم میں ہیں۔

بدھ کو اپنے اثاثوں کی چھان بین بارے میڈیا رپورٹس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ویب سائیٹ پر جو جب چاہے میرے اثاثے دیکھ سکتا ہے۔انتہائی محنت سے کی گئی کمائی کی ایک ایک پائی کا پورا ریکارڈ موجود ہے۔امید ہے الیکشن کمیشن نے نواز شریف کو بھی نوٹس بھجوایا ہوگا۔نواز شریف کے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے حقیقی اثاثوں کا کھوج لگانا الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے۔نواز شریف کی کمائی کے ذرائع اور اثاثوں کے بارے میں پوری دنیا میں سوالات اٹھ رہے ہیں۔نواز شریف عدالت کو تو کچھ نہیں بتا رہے شاید الیکشن کمیشن کو کچھ بتا دیں۔الیکشن کمیشن نواز شریف کے وزیروں کے اثاثوں کی بھی پڑتال کرے اور سچ قوم کے سامنے لائے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…