آئندہ انتخابات سر پر،بالاخر تحریک انصاف نے وہ کام شروع کرہی دیا جو اسے سب سے پہلے کرنا چاہئے تھا

6  فروری‬‮  2017

سلام آباد (آئی این پی )تحریک انصاف کی آئندہ عام انتخابات انتخابی اصلاحات کا اپنا پیکیج لانے کی تیاریاں شروع،پارٹی سکریٹری جہانگیر خان ترین نے پیکیج کی تیاری کے لیے تین کمیٹیاں قائم کر دیں ۔پیر کواسلام آباد میں جہانگیر ترین کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسد عمر، شیریں مزاری، عارف علوی، شفقت محمود، فواد چوہدری کے علاوہ اعظم سواتی، شبلی فراز، غلام سرور خان اور علیم خان نے بھی شرکت کی ۔پارلیمانی کمیٹی میں تحریک انصاف کے نمائندہ اراکین کی جانب سے اجلاس کو مفصل بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ کے نفاذ میں حکومت کے تاخیری حربوں کی شدید مذمت کی گئی اور الیکشن کمیشن کے لئے قواعد کی حکومت کی جانب سے تیاری کی شدید مخالفت کی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ الیکٹرانگ ووٹنگ ممکن ہے مگر حکومت اسکے نفاذ میں سنجید ہ نہیں۔آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو حکومتی اثر سے مکمل پاک کرنا ہوگا اور الیکشن کمیشن کو مکمل قانونی، مالیاتی اور انتظامی اختیارات دینا ہوں گے۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی نے یہ مطالبہ بھی رکھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے۔اجلاس میں انتخابی اصلاحات کے مختلف پہلوو ں پر تحقیق کیلئے عارف علوی، غلام سرور خان اور شفقت محمود کی سربراہی میں 3 کمیٹیاں قائم کی گئیں۔ ذیلی کمیٹیوں کی سفارشات کے جائزے کیلئے کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے دوبارہ طلب کر گیا۔ جہانگیر ترین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ کیس کا انجام تخت رائیونڈ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ناقص انتخابی نظام کے ذریعے پانامہ کے ثمرات ضائع نہیں کرنے دیں گے۔

جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے انتخابی نظام کی شفافیت کیلئے تاریخی جدوجہد کی ہے۔ناقص انتخابی نظام کے بل بوتے پر مینڈیٹ چرانے کی روایت ختم کرنا ہوگی۔ جہانگیر ترین نے اجلاس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف میں بیٹھ کر قوم کو قابل اعتماد اور شفاف انتخابی نظام دینا چاہتے ہیں۔ نواز حکومت کی عدم دلچسپی کے باوجود انتخابی نظام کی اصلاح کریں گے۔نواز لیگ نظام کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا کر اقتدار میں رہنا چاہتی ہے۔

جہانگیر ترین نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف مقبولیت سے نہیں ہمیشہ دھاندلی سے اقتدار تک رستہ بناتے آئے ہیں۔آئندہ انتخابات میں “بال ٹیمپر” کرنے دیں گے نہ ہی “ایمپائرز” ساتھ ملانے دیں گے۔دھاندلی کے تمام رستے روک کر کرپٹ شریف خاندان کا احتساب مکمل کریں گے

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…