امریکہ میں رہنا ہے تو یہ کام ہرگزنہیں کرنا،سعودی حکومت نے شہریوں کو خاص ہدایات جاری کردیں

5  فروری‬‮  2017

نیویارک (آئی این پی)امریکا میں سعودی ثقافتی مشن دفتر نے زیر تعلیم سعودی طلبہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی قسم کے سیاسی یا مذہبی بحث و مباحثے میں حصہ لینے سے گریز کریں اور میڈیا کے لیے ایسے بیانات جاری کرنے سے احتراز کریں جن سے انھیں نقصان پہنچ سکتا ہو۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ثقافتی مشن نے گزشتہ روز جاری کردہ ایک بیان میں امریکا میں سعودی وظیفے پر زیر تعلیم تمام طلبہ کو مخاطب کیا ہے۔اس میں انھیں خبردار کیا گیا ہے کہ وہ خطرناک یا مشتبہ سمجھے جانے والے علاقوں میں جانے سے گریز کریں اور کسی بھی قیمت پر بڑے بڑے مظاہروں میں شرکت سے گریز کریں۔بیان میں طلبہ کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امریکا میں تعلیم کے دوران میں قواعد وضوابط اور اپنے ویزے کی شرائط کی مکمل پاسداری کریں،واجب الادا جرمانوں سے بچنے کی کوشش کریں اور اگر کسی عدالت میں حاضری ضروری ہے تو وہاں طے شدہ تاریخوں پر حاضر ہوں۔سعودی طلبہ کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے لیپ ٹاپ اور موبائل فونز سے مشرق وسطی کے تنازعات کے علاقوں سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات یا ڈیٹا کو حذف کردیں۔انسٹی ٹیوٹ برائے ایجوکیشن کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2016 میں 61287 سعودی طلبہ امریکا میں زیرتعلیم تھے۔ امریکا کی بہت سی جامعات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سات مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے داخلے پر پابندی کے حکم کے بعد ہائی الرٹ ہیں۔تاہم سعودی عرب ان سات ممالک میں شامل نہیں ہے۔ایک امریکی جج نے ان شہریوں پر نوے روز کے لیے ملک میں داخلے پرعاید پابندی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…