زرداری شرفا کے کام کے نہیں اور نواز شریف کی کوئی گارنٹی نہیں۔۔۔۔۔۔دلچسپ تبصروں و تجزیوں کی’’ٹلی‘‘بج اٹھی

5  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف جیت کر بھی ہار جائیں گے، دھرنے نے اتنا نقصان نہیں کیا جتنا سپریم کورٹ نے کچھ دنوں میں کر دیا، نواز شریف کی کوئی گارنٹی نہیں، آصف زرداری شرفا کے کام کے نہیں، ان خیالات کا اظہار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاک آرمی سی پیک کی ضامن ہے ، نواز شریف کی کوئی گارنٹی نہیں ہے جبکہ آصف علی زرداری بھی شرفا کے کام نہیں آئیں گے۔ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں بچوں کے دودھ میں یوریا ملایا جاتا ہے۔ زہرہ بی بی جیسی کئی خواتین ہسپتالوں کے باہر عدم علاج کے باعث ایڑھیاں رگڑ رگڑھ کر دم توڑ دیتی ہیں اور اس پر حکومت کہتی ہے کہ ہم مقبول ترین حکمران ہیں تو حکمرانوں کیلئے یہی بات کافی ہے کہ انا للہ و انا الیہ راجعون۔پانامہ کیس کے حوالے سے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاناما کا جنازہ اٹھ چکا، نواز شریف جیت کر بھی ہار چکے ہیں۔ شریف برادران کرپشن چھپانے کے ماہر ۔انہوں نے کہا کہ 126دن کے دھرنے نے شریف حکومت کو اتنا نقصان نہیں دیا جتنا سپریم کورٹ کی سماعت نے کچھ دنوں میں کر دیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے حکمران عوام میں امریکہ کو گالیاں دیتے ہیں اور جب یہی عوام انہیں مسند اقتدار پر براجمان کرتی ہے تو وہ امریکہ کی جھولی میں جا بیٹھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…