اسحاق ڈارسے اٹک قلعہ میں دباؤڈال کراعتراف بیان لیاگیا، چشم دیدگواہ ہوں ،خواجہ آصف

2  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ اسحاق ڈارسے اٹک قلعہ میں دباؤڈال کراعتراف بیان لیاگیا،جس کاچشم دیدگواہ ہوں ،مشرف دورمیں ہمیں جن مصائب سے گزاراگیاوہ نفسیاتی جنگ تھی ،ملک کے سترفیصدعلاقوں میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ 3سے 4گھنٹے رہ گیاہے ،فوجی عدالتوں میں توسیع کاحامی ہوں۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ایک سیاسی ورکرہوں ،برداشت کامظاہرہ بھی کرتاہوں لیکن جہاں برداشت نہ ہووہاں اظہاربھی کرتاہوں ،جہاں پرکوئی غلطی ہوئی وہاں معافی بھی مانگی ہے ۔انہوں نے کہاکہ 1999ء میں پرویزمشرف نے جب ہمیں قیدکیااس کے بعدہمیں اٹک قلعہ میں رکھاگیا،جہاں پرہمیں قیدتنہائی میں رکھاگیاوہاں پر4سے5قیدی لوگ اتفاق فاؤنڈری کے ملازم بھی تھے جب ان لوگوں پردباؤڈالاجاتاتویہ تمام اسحاق ڈارکی جانب اشارہ کردیتے کہ انہیں سب معلوم ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈارسے دباؤمیں اعتراف بیان لیاگیا،جس کامیں چشم دیدگواہ ہوں ،ہم دونوں چھ سے سات فٹ کے سیل میں قیدتنہائی کے ایام گزاررہے تھے ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف لیڈرہیں اسی لئے تین باروزیراعظم بنے ہیں ۔1999ء کے بعدہم پرمصیبتوں کے پہاڑتوڑے گئے اورسب سے زیادہ اسحاق ڈارکونشانہ بنایاگیاہے یہ ایک نفسیاتی جنگ تھی ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے آپ کوخوداحتساب کیلئے پیش کیاہے ۔ہم سرخروہوکرعوام کے سامنے جاناچاہتے ہیں ۔عدلیہ پرحملہ نہیں کیابطورادارہ عدلیہ کااحترام کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ آج بجلی کی صورتحال بہت بہترہے صنعتوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی گھریلوصارفین کیلئے تین سے چارگھنٹوں کی لوڈشیڈنگ رہ گئی ہے ۔تاہم کچھ علاقے جہاں سے ریکوری نہیں ہورہی وہاں بارہ سے چودہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے ،جن علاقوں میں لوڈشیڈنگ زیادہ ہے یہ کئی کئی سالوں سے بل ادانہیں کررہے ،بلوچستان سے ہم نے ڈیڑھ سوارب روپے بجلی کی مدمیں لینے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہم ان علاقوں میں بجلی دیں گے جہاں لوگ بل اداکریں گے ،ہمارے اقدامات کے باعث کئی علاقوں میں بجلی چوری کرنے والوں نے میٹرلگوانے شروع کردیئے ہیں اوراب بہترریکوری ہورہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشتگردی کے واقعات میں کافی حدتک کمی آئی ہے ،فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کاحامی ہوں

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…