پنجاب حکومت بازی لے گئی تین بڑے شہروں میں فری انٹرنیٹ استعمال کریں

2  فروری‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے کے تین بڑے شہروں میں مفت انٹرنیٹ کی سہولت دینے کی تیاریاں جاری ہیں۔آنے والے چند دن میں صوبے کے تین شہر وائی فئی سٹی بن جائیں گے۔لاہور،راول پنڈی اور ملتان کے انٹرنیٹ صارفین کے لئے خوشخبری ہے کہ ان تینوں شہروں میں لوگوں کواب فری وائی فائی ملے گا۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ عوامی مقامات پر لوگوں کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کرنے کےلئے تیار ہے ۔ پی آئی ٹی بی نے تینوں شہروں میں مفت وائی فائی کے لئے دوسو سے زائد عوامی مقامات کی نشاندہی کی ہے۔چیرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ عمر سیف نے بتایاکہ جدید ٹیکنالوجی عوام کی ضرورت ہے،اس پراجیکٹ سے طلبہ کے لئے بہت سہولت ہوگی، عوامی مقامات پر مفت انٹر نیٹ کی سہولت اگلے چند دنوں میںدستیاب ہوگی۔مفت انٹرنیٹ ،پارکوں، اسپتالوں، اسکولوں،کالجوں، یونیورسٹیز، میٹرو اسٹیشنز، ریلوےاسٹیشنز،ائیرپورٹ اور بڑی مارکیٹوں میں دستیاب ہوگا۔ پنجاب حکومت کی اس سہولت کو شہریوں نے مثبت قدم قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…