میاں شریف کے پاسپورٹ پر قطرکا ویزہ ہی نہیں لگا‘ تحریک انصاف

31  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے وزیر اعظم نواز شریف کے مرحوم والد کے پاسپورٹ پر قطر کا ویزہ نہ ہونے پر چپ سادھ لی ہے‘ پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ میاں شریف کے پاسپورٹ پر قطر کا ویزہ لگا ہی نہیں ہے تو وہ کیسے قطر میں اربوں روپے کا کاروبار قطر کے شہزادوں اور شاہی خاندان کے ساتھ کرتے تھے ۔

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ریکارڈ کے مطابق میاں شریف نے قطر میں نہ تو کوئی دورہ کیا تھا اور نہ ہی ان کے پاسپورٹ پر قطر کا کوئی ویزا موجود ہے اس حوالے سے ان کے پاس دستاویزاتی ثبوت ہیں ۔ آن لائن نے اس مقصد کیلئے شریف خاندان کے ترجامن دانیال سے رابطہ کیا تو انہوں نے جواب نہیں دیاہے۔ آن لائن نے وزیر قانون زاہد حامد سے رابطہ کای تو انہوں نے بھی کوئی وضاحت نہیں دی۔ جبکہ وزارت خارجہ کے ترجمان کو بھی یہ سوال بھیجا گیا تو انہوں نے بھی کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ وزارت داخلہ نے بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ نواز شریف نے سپریم کورٹ میں دعویٰ کر رکھا ہے کہ ان کے والد محترم نے قطر کے شاہی خاندان سے کاروبار کیا تھا جس کے نتیجہ میں لندن میں فلیٹس خریدے ہیں جبکہ تحریک انصاف نے کہا ہے کہ میاں شریف کے پاسپورٹ پرقطر کا ویزہ بھی نہیں لگایا گیا۔ جب وہ قطر گئے ہی نہیں تو کاروبار کیسے کر سکتے ہیں ۔ تحریک انصاف کے حالیہ دعویٰ کے بعد سپریم کورٹ میں پانامہ کا مقدمہ ایک نیا رخ ادا کر سکتاہے اور شریف خاندان کو مزید مشکلات میں ڈال سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…