لاہور،طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم عدنان ثناء اللہ کے بارے میں افسوسناک خبر ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا

27  جنوری‬‮  2017

لاہور(آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے طالبہ سے اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عدنان ثنااللہ کے بیرون ملک فرار ہونے پر ضمانت منسوخ کر دی۔جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شاہد حمید ڈار نے حکومتی اپیل پر سماعت کی جس میں ملزم عدنان ثنا اللہ کی ماتحت عدالت سے ضمانت منظور کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا

۔سماعت کے دوران ایڈیشنل پراسیکیواٹر جنرل نے عبدالصمد نے بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کے مطابق ملزم کی لڑکی سے زیادتی ثابت ہوئی لیکن ماتحت عدالت نے حقائق نظر انداز کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔جس کے بعد ملزم عدنان ثناء اللہ بیرون ملک فرار ہو گیا۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے موقف اپنایا کہ ملزم نے ماتحت عدالت سے ضمانت منظور ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔ لہٰذا اس کی ضمانت منسوخ کی جائے، ریس کورس پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم اسلام آباد کے راستے دبئی فرار ہو چکا ہے، ۔ فاضل عدالت نے ملزم کے پیش نہ ہونے اور بیرون ملک فرار ہونے پر اس کی ضمانت منسوخ کر دی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…