اہم لیگی رہنما پرویزمشرف سے جاملے،پارٹی کاچیف آرگنائزرمقررکردیاگیا، نوٹیفکیشن جاری

20  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ق) کے سابق سینئر نائب صدر سید فقیر حسین بخاری نے جنرل (ر) پرویز مشرف اور ڈاکٹر محمد امجد کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔انہیں وسیع تر سیاسی تجربے کی بنا پر آل پاکستان مسلم لیگ کا مرکزی چیف آرگنائزر مقررکردیا گیا ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جمعہ کو آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے جاری کیا۔

اس موقع پر اے پی ایم ایل مرکزی پنجاب کے صدر ڈاکٹر فرخ چیمہ ،سردارمشتاق کھوسہ اور دیگر بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ سید فقیرحسین بخاری نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز 1976میں کیاتھا اور وہ مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کے25سال تک صدرجبکہ 15سال تک مسلم لیگ کی لیبرونگ کے صدر رہے۔وہ مسلم لیگ کی لیبر ونگ کے بانی بھی ہیں۔انہوں نے مختلف ادوار میں مسلم لیگ(ف)،مسلم لیگ (ج)، مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) میں اہم نوعیت کی سیاسی ذمہ داریاں نبھائیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہاکہ اے پی ایم ایل کو مزید مظبوط اور منظم کرنے کے لئے سید فقیرحسین بخاری کے سیاسی تجربہ سے بھرپور استفادہ کیاجائے گا۔

سید فقیرحسین بخاری نے بھرپور اعتماد پر پارٹی سکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا عزم کیا کہ وہ پارٹی کو مستحکم بنانے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بھرپورطریقے سے استعمال کریں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…