عمران خان کی دوقریبی رشتہ داربھی آف شورکمپنی کی ڈائریکٹرزنکلیں ،چیرمین تحریک انصاف اورجہانگیرترین کوبھی اہم ادارے نے نوٹس جاری کردیئے

20  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے نااہلی ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کی نئی درخواستوں پر عمران خان اور جہانگیر ترین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اوررکن قومی اسمبلی جہانگیرخان ترین کے خلاف نااہلی ریفرنس کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) نے نئی درخواستیں دائر کردیں، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ نئی پٹیشنز آتی رہیں گی تو کیس کا فیصلہ کیسے ہوگا۔

اس موقع پراکرم شیخ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے گوشواروں میں بیرون ملک اپنا فلیٹ بھی ظاہر نہیں کیا، انہیں ان شواہد کی بنیاد پر نااہل قرار دیا جائے، عمران خان کی 2 ہمشیرہ آف شور کمپنی نیازی سروسز کی ڈائریکٹرز ہیں۔تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے دلائل دیئے کہ الیکشن 2013 سے بنی گالا گھر کی خریداری کا کوئی تعلق نہیں، گھر کی خرید و فروخت کا معاملہ شوہر اور بیوی کے درمیان ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نئی درخواستوں پر عمران خان اور جہانگیر ترین کو نوٹس جاری کردیئے ہیںجبکہ ان کی سماعت یکم فروری کوہوگی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…