اگلے چوبیس گھنٹوں میں موسم کیسا ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے خطرناک پیش گوئی کرد ی

18  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید سردی کی خبر دے دی،جب کہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویڑن، فاٹا، اسلام آباد، کشمیر، بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی موسم کی تازہ ترین صورتِ حال کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان

، اسلام آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور اور مردان ڈویڑن میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔مری اور اس کے گردونواح میں رات سے برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مری میں 2 فٹ برف پڑی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، مالاکنڈ، پشاور، بنوں ڈویڑن، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی ہے، جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں 32 ملی میٹر ، اسلام آباد16،کامرہ10، مندی بہا?الدین07، راولپنڈی7، سرگودھا ایک، رسالپور11، مالم جبہ10، چراٹ7، پشاور9، دیر، پاراچنار2، بنوں،کالام اور سیدوشریف میں ایک، گڑھی دوپٹہ8، راولاکوٹ5، کوٹلی 4 اور مطفرآباد میں ایک ملی میٹر بارش جبکہ مالم جبہ میں 3انچ، راولاکوٹ اور کالام میں ایک انچ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔بدھ کو ملک میں ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق اسکردو میں درجہ حرارت منفی10 ڈگری سینٹی گریڈ، گوپس منفی9، استور، پاراچنار منفی7، کالام منفی 6، قلات، مری، مالم جبہ منفی 5، بگروٹ اور گلگت منفی4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راول پنڈی، گوجرانوالہ ڈویڑن، فاٹا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا اورپنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…