کتنا پیسہ کمایا اور کتنا خرچ کیا؟ مریم نواز کی جائیدا کی تفصیلات سامنے آ گئیں

18  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے عدالت عظمی میں اضافی دستاویزات جمع کرائی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے گوشوارے ٹھیک طرح سے پڑھے بغیر غلط الزامات لگائے ، جھوٹے الزامات لگانے پر درخواست گذار کیخلاف کارروائی کی جائے۔
عدالت عظمیٰ میں جمع کرائی گئی اضافی دستاویزات میں مریم نواز نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ 1992 میں شادی کے بعد سے والد کے زیر کفالت نہیں ، مزید یہ کہ وہ رائیونڈ اسٹیٹ کے پانچ میں سے ایک گھر میں رہائش پذیر ہیں ، رائیونڈ اسٹیٹ کے مشترکہ اخراجات مل کر برداشت کئے جاتے ہیں ، جلاوطنی کے دور کے علاوہ وہ مستقل اسی گھر میں اپنے خاوند اور 3 بچوں کے ساتھ رہائش پذیرہیں ، باقی گھروں میں بیگم شمیم اختر ، نواز شریف ، شہباز شریف اور مرحوم عباس شریف کے اہلخانہ رہتے ہیں۔
دستاویزات میں مریم نواز کی 5 سالہ زرعی اور غیر زرعی آمدن اور ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 2013 میں مریم نواز کی آمدنی 65 لاکھ 17 ہزار 504 روپے تھی ، دستاویزات کے مطابق 2013 میں مشترکہ اخراجات کی مد میں 50 لاکھ روپے ادا کئے گئے ، 2014،2015 میں 60،60 لاکھ روپے ادا کئے ، جون 2010 میں کل اثاثے سات کروڑ 35 لاکھ 431 روپے تھے۔ 2011 میں 85 کنال 19 مرلے زرعی زمین خریدی ، اراضی کے پیسے والد کو 2012 میں بینک کے ذریعے ادا کئے ، مریم نواز نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ درخواست گزار نے گوشوارے ٹھیک طرح سے پڑھے بغیر غلط الزامات لگائے۔ جھوٹے الزامات لگانے پر درخواست گذار کیخلاف کارروائی کی جائے۔

maryam1(1)

maryam2(1)

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…