صرف کراچی کے ہی مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے کیوں محسوس کئے گئے؟اصل وجہ سامنے آگئی،ماہرین نے خوفناک انتباہ کردیا

17  جنوری‬‮  2017

کراچی(آئی این پی)کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، زلزلے کے جھٹکے گلستان جوہر، گلشن اقبال ، گلزارہجری، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور سہراب گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صرف کراچی میں ہی زلزلے کی شدت زیادہ اس لئے محسوس کی گئی کہ زلزلے کا مرکز کراچی ہی میں تھا اور اس کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی جب کہ اس کا دورانیہ 10 سیکنڈ تھا۔ماہرین نے کراچی میں بارہ کلو میٹر کی گہرائی میں آنے والے زلزلے پر گہری تشویش کا اظہا ر کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ مستقبل قریب میں اس سے اگر زیادہ شدت کا زلزلہ آیا اور اس کا مرکز بھی کراچی ہی ہوا تو اس سے بڑے پیمانے پر نقصان کا اندیشہ ہے،زلزلے کے جھٹکے جھٹکوں کے باعث این ای ڈی یونی ورسٹی اور جامعہ کراچی میں طالب علم کلاسوں سے باہر نکل آئے،جبکہ کئی گھروں میں زلزلے کے دیواروں میں دراڑیں بھی پڑ گئیں۔‎

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…