پارلیمنٹ میں شراب لاتااورپیتاکون ہے ؟سینئررہنماکےسوال پرمعاملہ قومی نمائندوں کے ڈی این اے ٹیسٹ تک جاپہنچا،بوتلوں میں شراب نہیں فریش جوس آتاہے ،ن لیگی رہنماکےبیان نے سب کوہکابکاکردیا

17  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر حمداللہ نے کہاہے کہ پارلیمنٹ لاجز کے کمروں کے سامنے شراب کی درجنوں بوتلیں پڑی ہوتی ہیں کیا یہ شراب صفائی کرنے والے بھنگی یا چھوٹے ملازم پیتے ہیں؟ انہوں نے سوال اٹھادیا کہ یہ بوتلیں لاتا کون ہے اور پیتاکون ہے ۔منگل کےروزجب سینیٹ کااجلاس چیرمین میاں رضاربانی کی زیرصدارت ہوا۔اس موقع پراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام پارلیمنٹیرینز کے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کی تجویز بھی رکھ دی جبکہ چیئر مین سینٹ نے ان کوکہاآپ باقی سب اپنے عیبوں کو چھپاتے ہیں ،آپ سامنے کیوں لانا چاہتے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ان کے بچے پوچھتے ہیں پارلیمنٹ لاجز میں شراب کون پیتا ہے؟انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ شراب بھنگی یا چھوٹے ملازم پیتے ہیں؟دس پندرہ ہزار روپے کی بوتل پارلیمنٹیرینز کے علاوہ کون پی سکتا ہے؟سینیٹر حمد اللہ نے یہ تجویز بھی رکھی کہ تمام ارکان کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا جائے تاکہ اصل حقیقت سامنے آسکے ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی پارلیمنٹ لاجز میں شراب کی بوتلیں نہیں دیکھیں،جبکہ مشاہداللہ نے فقرہ کسا کہ ہوسکتا ہے کہ ان بوتلوں میں فریش جوس آتا ہو۔ معاملہ پر بحث طویل ہوئی تو چیئرمین رضا ربانی کو مداخلت کرنا پڑی ،سینیٹر حمداللہ کو مخاطب کرکے ان کا کہنا کہ ہرکوئی اپنے عیبوں پر پردہ ڈالتا ہے لیکن آپ سب کےسامنے لانا چاہتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…