مفت انٹرنیٹ کی فراہمی،بڑے شہرمیں سروس کاآغازہوگیا

16  جنوری‬‮  2017

ملتان(آئی این پی)حکومت پنجاب کے شہریوں کی سہولت کیلئے وائی فائی سٹی پروگرام کے تحت ملتان میں فری وائی فائی سروس کا آغاز ہوگیا۔شہری اب فری انٹرنیٹ وائی فائی سروس کی سہولت کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ڈی جی ایم پی ٹی سی ایل ملتان کے مطابق پہلے مرحلے میں ملتان کے چوک گھنٹہ گھرتا لوہاری گیٹ کے گرد فری وائی فائی سروس شروع ہوگئی ہے۔

دوسرے مرحلے میں اس کا دائرہ شہرکے دیگرعلاقوں تک وسیع کیا جائے گا۔دوسری طرف لیگی ایم پی اے و سابق صوبائی وزیرحاجی احسان الدین قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف نے پنجاب کے بڑے شہروں میں فری انٹرنیٹ وائی فائی کی سہولت دے کرجہاں الیکشن میں عوام سے کیاگیاایک اوروعدے کو حقیقت کارنگ دیا ،وہاں نوجوانوں کے دل جیت لئے ہیں۔جن طلباء4 وطالبات کے والدین اپنے بچوں کو انٹرنیٹ کی سہولت دینے کی پوزیشن میں نہیں ہوتے۔اپنے کم آمدنی کے باعث ان کے بچوں کواب انٹر نیٹ کی تعلیم مفت میں پنجاب حکومت دے گی۔ ہماری حکومت تعلیم کے معیار کوبہترکرنے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔عنقریب میں اس سروس کاآغاز شہرکے دوسرے علاقوں میں بھی ہوگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…