پنجاب کا بڑا منصوبہ خیبرپختونخوانے اپنا لیا

15  جنوری‬‮  2017

لاہور(آئی این پی)کے پی کے اور سند ھ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن منصوبہ جات کو مثالی قرار دیتے ہوئے صوبوں میں مذکورہ طرز پر منصوبہ جات کی منظوری دی ہے،چیئرمین ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر اجمل،صوبائی دارالحکومت لاہور میں پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے زیر اہتمام 27ویں سالانہ بین الاقوامی فیملی میڈیسن کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی،ڈاکٹرزکون کے نام سے جاری کانفرنس میں دنیا بھر سے میڈیکل کے مختلف شعبہ جات سے وابستہ ڈاکٹرز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈاکٹرز اور صحت سے متعلقہ منصوبہ جات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔کانفرنس میں چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز آفتاب اقبال شیخ،وائس چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز ڈاکٹر الطاف چیمہ ، کوآرڈینیٹر ڈاکٹر منظور رانا، سیکرٹری ندیم خواجہ،پروفیسر سہیل ثقلین،ڈاکٹر الطاف حمیدسمیت عالمی شہرت یافتہ ڈاکٹرز نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر چیئرمین ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب ڈاکٹر اجمل نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے اور سند ھ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن منصوبہ جات کو مثالی قرار دیتے ہوئے متعلقہ صوبوں میں مذکورہ طرز پر منصوبہ جات کی منظوری دی ہے۔ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف نے ڈاکٹرز ڈاکٹرز کی سیکورٹی کے حوالے سے پنجاب پولیس کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

چیئرمین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب نے ہومیو ڈاکٹرز سمیت تمام فزیشنز کیلئے بلا سود قرضہ جات کا اعلان کیا۔مقررین کے مطابق ہیلتھ کیئر ایشیا کی سب سے بڑی ہیلتھ کیئر کمیشن ہے۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اب تک 33ہزار سے زائد کلینک رجسٹر کئے ہیں جبکہ جعل سازی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5ہزار سے زائد غیر قانونی کلینکس مکمل سیل کرتے ہوئے 2کروڑ سے زائد جرمانہ بھی حکومتی خزانہ میں جع کروایا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…