منشیات کیخلاف قانون،شرابی سیاستدانوں کو سزائے موت ہونی چاہئے اورچرس ۔۔۔! سینٹ کمیٹی میں حیرت انگیزصورتحال

13  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے دوران زہریلی شراب کے ذکر پر کمیٹی روم کشت زعفران بن گیا۔چیئر مین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ الیکشن لڑنے والوں کو کا غذات نامزدگی جمع کرواتے وقت ڈی این اے رپورٹ جمع کروانی چاہیے تاکہ الیکشن لڑنے سے پہلے ڈکلیئرہوناچاہیے کہ کیاکبھی شراب،چرس یا افیون تو نہیں پی ،جس پر رکن کمیٹی شاہی سید نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو بہت سارے سیاستدان نااہل ہوجائیں گے، شراب پینے والے سیاستدانوں کو سزائے موت ہونی چاہیے، سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ سندھ میں شراب پینے اور بیچنے کا نام ہندو کا استعمال ہوتا ہے مگر حقیقت میں سب کچھ کرتے مسلمان ہیں، چرس ایک درویش نشہ ہے،یہ غلط ہے نہیں ہونا چاہیے، پارلیمنٹرین عوام کا سمبل ہیں اگر وہ غلط کام کریں تو ان کیلیے بھی سزا ہونی چاہیے،اس موقع پر چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ زہریلی شراب بنانے والوں کیلئے سزا پھانسی ہونی چاہیے ۔

جس پر سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ پینے والے خود ہی مر جاتے ہیں ۔ سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ شراب نوشی اور فروخت پر سزا ہے اگر عمل ہو جائے تو۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ زہریلی شراب کی بھٹیاں بن گئیں ہیں، خاتمے کیلئے سخت قانون بنائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…